ذکر میں جسم کا انگ انگ ساتھ دے مگر کیسے؟
ایک اللہ والے جن کا تعلق فیصل آباد سے تھا وفات پاچکے ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ سبحان اللہ کہتے ہوئے یہ تصور کریں کہ یا اللہ تو پاک ہے میں گندا ‘تو مجھے پاک کر دے‘ پانچ چھ مرتبہ یہ گہرا تصور کریں پھر اس کے بعد سرسری تصور سے باقی تسبیح مکمل کر لیں۔ اسی طرح الحمدللہ کہتے پانچ چھ دانے تسبیح کے اس طرح تصور کریں کہ یا اللہ تیرا شکر ہے کہ تو نے مجھے ایمان دیا، اچھے اعمال دیے‘ اخلاق دیا‘ صحیح اعضا ء دیے اور ہر قسم کی دنیاوی نعمتیں دیں۔ اللہ اکبر کہتے ہوئے تصور کریں یااللہ تو سب سے بڑا میں سب سے چھوٹا۔ اسی طرح تسبیح مکمل کریں۔ استغفار کرتے ہوئے تصور کریں یا اللہ میں سرتاپا گناہوں میں ڈوبا ہوا ہوں یا اللہ تو مجھے پاک کر دے اسی طرح تسبیح مکمل کریں۔
جمعہ کے بعد رزق کمانے کے گُر
ابی بکر ابن ابی دنیا نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک امام صاحب جمعہ کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے یہ دعا پڑھتے۔
اللھم انی احییت دعوتک وصلیت فریضتک وانتشرو سما امرتنی’’ترجمہ: یااللہ میں نے تیری دعوت کو زندہ کر دیا اور فرض نماز پڑھ چکا اور اب رزق کی تلاش میں نکلتا ہوں جس کا تو نے حکم دیا۔‘‘علامہ آلوسیؒ اپنی تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں کہ ’’جمعہ کے بعد رزق کی تلاش میں نکلنا خیروبرکت سے خالی نہیں ہے۔‘‘قرآن میں ہے۔ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللہِ ’’جمعہ کے بعد زمین میں پھیل جائو اور اللہ کا فضل (رزق) تلاش کرو۔‘‘ہم سارا سال رزق کی تلاش میں صبح شام مارے مارے پھرتے ہیں مگر جس وقت اللہ نے رزق کمانے کا حکم دیا ہے اس وقت ہم چھٹی کر کے گھر بیٹھ جاتے ہیں۔ ہمیں اس کا اہتمام کرنا چاہیے کیوں کہ یہ ساعت صرف بیس یا پچیس منٹ کی ہوتی ہے اور ہفتہ میں صرف ایک دفعہ آتی ہے۔اس وظیفے نے کایا پلٹ دی: چند ماہ پہلے خط میں گزارش کی تھی کہ تقریباً جو بھی وظیفہ شروع کرتا ہوں تو نقصان در نقصان شروع ہو کر کنگال ہوجاتا ہوں۔ آپ نے خط کے جواب میں یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کا ورد تجویز فرمایا‘ سو دفعہ صبح سو دفعہ شام جو کہ جاری ہے۔ الحمدللہ بہت فائدہ ہوا ہے۔ اس وظیفہ نے کایا پلٹ دی ہے۔(ڈاکٹر افتخار حبیب۔ٹیکسلا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں