محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اور میرے گھر والے پہلی بار تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے آئے‘اللہ پاک نے بہت بڑی سعادت عطا فرمائی۔تسبیح خانہ پورا ضابطہ حیات بیان کر رہا ‘روحانی زندگی کے مسائل کے ساتھ جسمانی زندگی کی الجھنوں اور مسائل کا حل بھی لوگوں کو دیا جارہا ہے جس امت بہت نفع پا رہی اور دعائیں دے رہی ہے۔ عبقری تسبیح خانہ کی اس روایت کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی فیصلہ کیا کہ انسانیت کے بھلائی کے لئےکچھ آزمودہ ٹوٹکے تحریر کروں تا کہ لوگ اس سے فائدہ حاصل کریں۔
ھوالشافی:ایک مٹھی انار دانہ‘آدھا لیٹر پانی میں ڈال کر دس منٹ جوش دیں‘آپ دیکھیں گے کہ یہ قہوے کی ایک شکل بن جائے گی‘اب اسے نچوڑ کر چھان لیں اور نیم گرم یہ قہوہ چسکی چسکی پی لیں۔واضح رہے کہ یہ عمل نہار منہ یعنی خالی پیٹ کرنا ہے۔اس ٹوٹکے کے ایک سے دو گھنٹے بعد ناشتہ کرنا ہے۔چند ہفتے یہ قہوہ پی لیں‘ان شاءاللہ دل کے بند والو کھل جائیں گے۔اس ٹوٹکے کے استعمال کے ایک سے دو گھنٹے بعد اگر جَو کا دلیہ یاعبقری کا تلبینہ سے ناشتہ کیا جائےاور میٹھے میں اگر بیری کا شہد ساتھ ملا لیں تو بہت حیران کن نتائج برآمد ہوتے ہیں جو کہ دل کے لئے بہت ہی طاقتور اور کمال ہے۔دوسرا نسخہ:عرق گلاب سہ آتشہ اور عرق سونف ہم وزن لے کر اچھی طرح مکس کر لیں‘آدھی پیالی صبح نہار منہ پی لیں اور اس کے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کریں‘پھر عصر سے پہلے آدھی پیالی دو چاول کے برابر ’’جواہر مہرہ‘ کیساتھ کھا لیں‘رات سونے سے پہلے چوتھائی پیالی مکس کیا ہوا عرق پی لیں۔یہ عمل 15 سے 20دن کرنا ہے‘اس کے بعد اپنا ٹیسٹ کروالیں ان شاءاللہ دل کے بند والو کھل جائیں گے‘ورنہ مزید کچھ عرصہ یہی ٹوٹکہ یقین اور مستقل مزاجی اور توجہ کے ساتھ استعمال کریں‘ بفضل ربی ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔ (سید پرویز حسن شاہ ‘کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں