محترم قارئین!داس وزیر چند نندہ نے 1924ء میںجموں و کشمیر سے ایک نایاب کتاب امرت بان گٹکہ کے نام سے شائع کی‘ اس کتاب کے کچھ نسخہ جات عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں:۔
درد شکم‘ کھانسی‘ دمہ‘ بخاربواسیر کیلئے: ھوالشافی: قلمی شورہ‘ نوشادر‘ کالی مرچ‘ مگھاں‘ لوٹہ سجی‘ نمک لاہوری تمام ایک تولہ ‘ کالانمک دو تولہ خوب باریک کرکے چار تولہ گودہ کوارگندل میں ملا کر نخود کرکے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں‘ ایک گولی روزانہ باسی پانی کے ساتھ دیں انتہائی مفید ہے۔
برائے سرعت انزال: ھوالشافی: تال مکھانہ‘ سمندر سوکھ‘ تخم ریحان‘ ہموزن لیکر باریک کرلیں‘ خوراک چھ ماشہ ہمراہ گائے کا دودھ‘ اس دودھ میں میٹھا حسب ضرورت ضرور ڈالا ہو‘ ایک ہفتہ کا استعمال کافی ہے۔
ملیریا بخار کا آسان علاج: برگ تلسی ایک تولہ‘ فلفل سیاہ چھ ماشہ‘ خوب باریک رگڑ کر اور دانہ نخود کے چنے کے برابر گولیاں بنالیں‘ خوراک: ایک گولی روزانہ باسی پانی کے ہمراہ۔ نوجوانوں کے مسائل: چڑچٹہ کی جڑ کا سفوف تین ماشہ ہمراہ برابر وزن مصری کے صبح و شام کھانا مفید ہے۔ (امجد حسین قادری‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں