اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میں مبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا یا سنا واقعہ ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
تین سال سے نہ پھل کھایا نہ گوشت!اب تقسیم کرتی نہیں تھکتی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے صرف چار سال پہلے میرے گھر کا حال یہ تھا کہ لڑائیاں‘ نحوست‘ رزق میں کمی‘ ہر کام میں پریشانی‘ ہم میاں بیوی کا تو یہ حال تھا کہ ایک دوسرے سے بیزار‘ بات کوئی نہ ہوتی مگر ہفتوں شدید لڑائی رہتی‘ قرض کے نیچے دب گئے جبکہ اس سے پہلے تقریباً آٹھ سال ہمارے گھر میں سکون تھا‘ رزق بے حساب تھا‘ مگر نجانے آہستہ آہستہ کیا ہوا رزق کم ہوتا ہوتا ختم ہوگیا‘ برکت اٹھ گئی‘ گھر سے چین سکون سب چلا گیا‘ قرض دینے والے قرض لینے والے بن گئے‘ بچے اچھے سکولز سے اٹھالیے کیونکہ فیس ادا نہ کرسکتے تھے‘ حتیٰ کہ ایک وقت کھانا کھالیتے تو دوسرے وقت کیلئے پریشان ہوجاتے‘ ہم نے بہت خوشحالی دیکھی تھی‘ سکون دیکھا تھا‘ زندگی کا چین آرام دیکھا تھا اب اچانک تنگدستی اور اتنی زیادہ کہ فاقوں تک نوبت آگئی برداشت نہ ہورہا تھا‘شام کے وقت گھرمیں عجب نحوست کا احساس ہوتاتھا‘ ہر وقت بیمار رہنا شروع ہوگئی‘ ڈیپریشن کی مریضہ بن گئی‘شوہر پہلے تھوڑا بہت کام کیلئے بھاگ دوڑ کررہے تھے انہوں نے بعد میں گھر سے باہر نکلنا ہی چھوڑ دیا‘ ان حالات میں مجھے عبقری رسالہ ملا‘اس میں ایک وظیفہ پڑھا‘ یقین کیجئے صرف دو سے تین دن ہی ابھی وظیفہ پڑھتےہوا تھا کہ گھر کے حالات بدلنا شروع ہوگئے‘ یک دم گھر میں سکون آگیا‘ نحوست کا احساس ختم ہوگیا۔ میرے اندر اطمینان آگیا‘ اپنی کیفیت بیان نہیں کرسکتی‘شوہر کا احساس ہونے لگا کہ میں کیا کررہی ہوں؟ ایک تو وہ روزگار سے پریشان ہیں اور الٹا میں انہیں مزیداپنی ہروقت کی جلی کٹی سنا کر زچ کردیتی ہوں‘ پھر میرے دل میں شوہر کیلئے محبت کا احساس دوبارہ سے بڑھاجبکہ شوہر کو بھی میرا احساس ہوا‘ پتہ نہیں کیسے ہم دونوں کی سالوں سے ہوئی دوریاں ختم ہوگئیں تو گھر میں بھی سکون آگیا‘ رزق کے اسباب ایسے بنے کہ میرے شوہر بھی حیران رہ گئے۔ رب نے صرف ایک سال کے اندر اتنا نوازا کہ پہلے سے زیادہ رزق ملنا شروع ہوگیایقین کیجئے دو سے تین سال ہم نے دودھ‘ گوشت اور پھلوں کی شکل نہیں دیکھی تھی اب گھر میں اتنا آتا ہے کہ محلہ میں اور گھرمیں کام والیوں میں بانٹ دیتی ہوں۔معلوم ہوتا ہے کہ اب اور آجائے گا۔ روحانیت میں اتنا اضافہ ہوا کہ سچے خواب دیکھتی ہوں‘ مزید لکھنے کیلئے جگہ کم ہے اب چار سال سے گھرمیں اتنا سکون‘ رزق اور برکت ہے کہ بچوں کی صحت اور ان کی کامیابی دیکھ کر دیگر خاندان والےر شک کرتے ہیں۔ یہ سب عبقری رسالہ کا کمال ہے۔ آ پ کی نسلوں کے لیے دعائے خیر کرتی ہوں۔ درس سننے کراچی سے لاہور آتی ہوں۔ میں نے یہ وظیفہ پڑھا ہے:۔
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ یہ میں نے سارا دن وضو بے وضو بہت زیادہ کثرت سےپاگل ہوکر پڑھا اتنا پڑھا کہ اکثر نیند میں بھی میرے منہ سے یہی وظیفہ نکل رہا ہوتا تھا۔ ابھی تک یہی پڑھتی ہوں۔ (حنا خان‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں