Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

70آٹے کی گولیاں اور نیم کا ٹوٹکہ! اکھڑتی سانسیں بحال!مایوس گھر والے خوشحال

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(انیسہ خاتون‘ کراچی)

میرے مشہور نسخہ کے مزید فوائد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو لمبی عمر دے اور عبقری اور عبقری سے منسلک سب لوگوں کوجزائے خیر دے‘ واقعی عبقری کا کوئی جواب نہیں‘ عبقری میں اپنے تجربات بیان کرتی رہتی ہوں‘ میرا ایک آزمودہ نسخہ کالی مرچ اور نیم کے پتوں کی گولیوں کا عوام الناس نے بہت پسند کیا اور اس کے بے شمار تجربات عبقری رسالہ کے ذریعے مجھ تک پہنچے۔ بہت خوشی ہوئی کہ میرے تجربے سے مخلوق خدا کو فائدہ حاصل ہوا۔ میری دوست جو بہت بیمار ہے بلکہ بیماریوں کا مجموعہ ہے‘ اس کی جو حالت تھی تین چار مرتبہ تو ہم سب مایوس ہوگئے تھے کہ یہ اب نہیں بچنے والی‘ مگر پھر اللہ نے اس میں دوبارہ جان ڈال دی‘ اس کا بائی پاس ہوچکا ہے‘ اس کو شوگر بلڈپریشر‘ تھائی رائیڈ ہے‘ ایک مرتبہ محترمہ کومے میں چلی گئیں تھیں‘ پھر یکے بعد دیگرے تین مرتبہ ایک ماہ میں فالج کا اٹیک ہوا‘ اس کی بیٹی ماشاء اللہ ڈاکٹر ہے‘ اس کی دل کی شریان جو گردن کے پاس سے گزرتی ہیں وہ دونوں سائیڈ سے نوے فیصد بند ہوگئی تھیں‘ بہرحال ہم نے عبقری میںآیا ہوا وظیفہ پڑھا اس طرح کہ 70 آٹے کی گولیاں بنائیں اور گیارہ مرتبہ اول وآخر درود شریف کے ساتھ پھر ہر گولی پر سورۂ مزمل پڑھی‘ پھر تمام گولیوں پر سو مرتبہ سورۂ اخلاص اور سو مرتبہ ہی درود شریف پڑھ کر حضرت خضرعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو ہدیہ کیا‘اور گولیاں پاک بہتے پانی میں بنادیں‘ یقین کیجئے ابھی ہم وظیفہ بڑی مایوسی کے عالم میں پڑھ رہے تھے کہ اس کی ڈاکٹر بیٹی کو فون آیا کہ امریکہ سے ایک ٹیم اس بیماری کیلئےکل آرہی ہے اور امی کو کاڈیو جو کراچی کے جناح ہسپتال میں واقع ہے لیکر جانا ہے اور میجر آپریشن ہوگا بہرحال دوسرے دن کاڈیو لے کر گئے اور اللہ کے کلام کی برکت سے اس کی شریانیں کھل گئیں اور وہ ایک ہی دن میں گھر واپس آگئیں۔ سب ڈاکٹر حیران پریشان تھے‘ پھر اس کو نیند کا مسئلہ ہوگیا اور اس کے بچوں نے کہا کہ آنٹی نیند کیلئے کچھ کریں تو میں نے کہا کہ بھئی میری کئی دوستوں کو نیند نہ آنے کی شکایت تھی جو نیم اور کالی مرچوں کی بنائی ہوئی دوا کھانے سے ٹھیک ہوگئی‘ آپ بھی کھاؤ‘ یقین کیجئے وہ ساری ساری رات جاگ کر گزارتی تھی‘ زندگی سے تنگ آچکی تھی‘میں نے گھر سے گولیاں منگوائیں ایک ہفتہ کی انہیں گولیاں دیں اس کو بڑا فائدہ ہوا اور پھر ان کا فون آیا کہ اب کی بار گولیاں ذرا زیادہ بھیجنا تو رات کو ہی میں نے اپنے لیے ہفتہ کی گولیاں رکھ کر باقی پوری گولیاں ان کے بیٹے کے حوالے کردیں اور میرے بچوں نے شکوہ کیا کہ امی اب آپ کیا کھائیں گی مگر میں نے اللہ کے بھروسے پر سب گولیاں دےدیں کہ اللہ بڑا کارساز ہے وہ کوئی نہ کوئی سبب میرے لیے بھی کرے گا کیونکہ میرے بچے خود میرے لیے پریشان رہتے تھے اور میں تقریباً چودہ سال سے ہسپتال میں پانچ نومبر کو داخل ہوجاتی تھی اور پھر ڈاکٹر معدے سے گرین کلر کا پانی نلکی ڈال کر نکالتے اور میں ٹھیک ہوجاتی‘ ڈاکٹر اس پانی کو زہر بتاتے تھے اور ان کو اس کی وجہ معلوم نہیں ہوتی تھی۔بہرحال میں نے کراچی کاکوئی ڈاکٹر‘ حکیم اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر نہ چھوڑا مگر پانچ نومبر کو تو مجھے ہسپتال جانا ہی ہوتا تھا مگر اللہ کا فضل ہے کہ عبقری کی نیم کی گولیاں کھا کر میں تندرست ہوگئی اور اس سال پورا نومبر بالکل ٹھیک گزارا‘ اب میں ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ہوں اور ایک بات کہ میرے گلے میں تھائی رائیڈ تھا جس کے لیے میں گولی تھائی راکسین کی روزانہ کھاتی تھی وہ گولی چھوٹ گئی اب میں کوئی دوا نہیں کھاتی صرف اور صرف نیم کی دو گولی صبح‘ دوپہر‘ شام ہی کھاتی ہوں اور میں بالکل فٹ فاٹ آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ سورۂ کوثر کا کمال: جب سے عبقری میں پڑھا‘ بس پھر کیا تھا پڑھتی تو 129 دفعہ ہی ہوں مگر دم سب کے پرس‘ برکت والی تھیلی اور کچن کے سامان پر ہوں‘ بس پھر تو اس کی وہ برکات سامنے آئیں کہ بیان سے باہر ہے۔ میرے تمام بچوں کے پرس‘ ڈائننگ ٹیبل پر ہوتے ہیں کہ اتنی سورۂ کوثر پڑھ کر پھونکیں گے‘ یہ تو میرے گھر کا تجربہ ہے۔ اور میں نے جس کو بھی سورۂ کوثر کا عمل بتایا ہے تو یقین کریں کہ ہفتہ پندر دن میں وہ خود ہی قائل ہوگئے کہ واقعی سورۂ کوثر اوربرکت والی تھیلی کا عمل لاجواب ہے۔ اب دوسری بات عبقری کی کہ پیر کے دن عہدہ ملازمت میں ترقی کیلئے ایک وظیفہ پڑھنے کا میں نے عبقری میں پڑھا۔ میری بیٹی ایک دن بہت روئی کہ میں چھ سال سے سروس کررہی ہوں اور ابھی تک کنٹریکٹ پر ہوں اور اس سال تو میرا انکریمنٹ بھی نہیں لگا‘ بس ہر جگہ سیاست ہوتی ہے میں نے کہا کہ بیٹی آپ پیر کو بعد نماز مغرب بارہ ہزار چھ سو چھتیس مرتبہ اسم یارافع پڑھو اور پھر کمال دیکھو بہرحال اس نے پہلا پیر ہی پڑھا اور اسی ہفتے میں اس کو کنٹریکٹ سے مستقل کردیا گیا اور ادارہ میں ابھی غور ہورہا ہے کہ اس کو اوجی ون بنایا جائے گا بیٹی تو بہت خوش ہے خود اس کاافسر حیران ہے کہ کیا ماجرہ ہے جس کا انکریمنٹ نہیں لگا اس کی سروس بھی عارضی سے مستقل ہوگئی اور عہدہ بھی بڑا مل رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ میں نے تو یہ وظیفہ پڑھا اور اللہ کی رحمت جوش میں آگئی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 910 reviews.