محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک خاندانی نسخہ برائے اولاد نرینہ کے لئے لکھ رہا ہوں جو کہ نہایت سستہ ‘ تیر بہدف ہے۔یہ نسخہ زائدالعمری کی کمزوری بھی دور کرتا ہے‘اولادِنرینہ کے لئے بھی نہایت مجرب ہے‘بہت لوگوں کو دیا ‘بہت لوگوں نے آزمایا اور نفع پا یا۔آج کے اس جدیددور میں بے اولادی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے اورمخلوق اس سنگین مسئلے سے بہت پریشانی کا شکار ہے۔اس مرض کے علاج کے لئے لوگ بہت سے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کر عاجز آگئے ہیں اور اس علاج میں بے پناہ دولت بھی لگاتے ہیں‘جس کے باوجود بہت سے لوگ اولاد کی نعمت سے محروم رہ جاتے اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں‘ میں یہ اپنا خاندانی نسخہ عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں تا کہ انسانیت کو اس سے فائدہ پہنچے۔نسخہ:آلو میتھی کا سالن دیسی گھی میں پکا کر روز دن میں ایک بار میاں بیوی دونوں کواس سالن کے ساتھ روٹی کھلائیں ‘رات کے وقت اگر یہ سالن کچھ عرصہ کھایا جائے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔نوٹ :اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ میتھی بڑے پتوں والی لینی ہے جسے عام زبان میں میتھرے بھی کہا جاتا ہے‘یہ میھترے کے پتے مردانہ اور زنانہ دونوں کے لئے نہایت مفید ہیں‘قوت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔(ملک محمد اختر‘حافظ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں