محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بیٹے کو بلڈکینسر تھا‘ 95فیصد سارے خون میں ہوگیا تھا‘ بچہ نہ چل پھر سکتا تھا نہ کوئی حرکت کرتا تھا‘ ڈاکٹرز نےکئی کئی دن ہسپتال علاج کیلئے داخل رکھا لیکن کوئی فرق نہ پڑا‘ پھر میری بیٹی کو اس کے سسر نے عبقری رسالہ لاکر دیا‘ تو میرا بھائی آپ کے پاس درس میں آنا شروع ہوا اس کے سینے کے نیچے گلٹی تھی وہ آپ کی صحبت میں آتا رہا تو اس کی گلٹی ختم ہوگئی تو میرے بھائی نے مجھے مشورہ دیا کہ تم بھی اپنے بیٹے کو شیخ الوظائف کے پاس لے چلو‘ مجھے پہلے اپوائنٹمنٹ نہ ملی تو اسسٹنٹ حکیم صاحب کو دکھایا تو انہوں نے اسے دم کیا اور مشورہ دیا کہ اسے تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کا ماہانہ دم کروائیں مزید وقت لے کر حکیم صاحب سے چیک کروائیں‘ جب ہم دم اور دعا کروا کر گھر گئےتو بچے کے منہ سے گندا خون نکلا اور ایک ہفتے کے اندر بچہ چلنا پھرنا شروع ہوگیا‘ پھر حکیم صاحب سے بھی ملاقات ہوگئی انہوں نے دوا ’’خون صفاء‘‘ ہر آدھے گھنٹے کے بعد استعمال کرنے کو دی اور دم کیا تو بچے کو بہت زیادہ فائدہ ہوا اس کے ٹیسٹ کروائے تو چار میں سے تین ٹیسٹ بالکل ٹھیک آئے۔ یہ ایک بہت بڑی کرامت تھی۔ میں روزانہ اکتالیس مرتبہ سورۂ مزمل پڑھتی ہوں اور یاارحم الرحمین لاتعداد پڑھتی ہوں جس کی وجہ سے میرا گھر کا نظام چلتا ہے اور ساتھ بچے کا علاج بھی کروا رہی ہوں بچے کو جب بھی اسم اعظم کا روحانی دم کرواتی ہوں تو بچے کے منہ سے گندا خون نکلتا ہے۔(زرینہ‘ جلال پور)
15 اگست 2021 ء بروز اتوار نماز فجر کے بعد تسبیح خانہ لاہورمیں شفائیہ دعا اور اس کے بعد اسم اعظم کا روحانی دم ہوگا۔اسم اعظم کے دم کے فوری بعد حلقہ کشف المحجوب‘ درس‘ مراقبہ اور پوری دنیا میں مختلف شعبوں کی خدمت کرنے والوں کا مذاکرہ ہوگا۔
تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7،14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میںلازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھن‘ کاروباری مسائل کاسوفیصدحل ہے۔
اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں