محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں دیسی ادویات پر یقین نہیں رکھتا تھا اس لیے میں نے عبقری کی ادویات زیادہ استعمال نہیں کیں۔ میں کافی سال ملک سے باہر رہا ‘ پچھلے سال ہی پاکستان واپس آیا‘ باہر رہنے کے بعد جب دس سال بعد واپس آیا تو یہاں مصالحے دار کھانے کھا کر میرا ہاضمہ بہت ڈسٹرب ہوگیا‘کوئی بھی کھانا ٹھیک طرح سے نہ کھا پاتا تھا‘علاج کی کوشش کی مگر افاقہ نہ ہوا۔ والد صاحب نے ایک دن کہا کہ رات کو یہ گولیاں دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کرلو‘ مجھے دیسی دوائیوں پر یقین نہیں تھا مگر میں نے والد صاحب کے اصرار پر وہ گولیاں استعمال کیں‘ایک دن کے استعمال سے ہی مجھے کافی فرق محسوس ہوا تو میں نے والد صاحب سے پوچھا یہ گولیاں کہاں سے ملتی ہیں بہت مفید ہیں‘والد صاحب نے بتایا کہ یہ عبقری دواخانہ کی’’ قبض کشاء‘‘ گولیا ں ہیں‘میں نے مستقل ان گولیوں کا استعمال شروع کردیا‘کچھ ہفتے استعمال کرنے سے میرا معدہ بالکل ٹھیک ہوا اور ہاضمہ بھی پوری طرح تندرست ہو گیا۔قبض کشاء گولیاں ابھی بھی میرے استعمال میں ہیں‘ آج تک کھا رہا ہوں۔ میں 25 سے 30 ڈبیاں اکٹھی منگوا لیتا ہوں‘ خاندان بھر میں دیتا ہوں، دوستوں اور بہن بھائیوں کو دیتا ہوں خود بھی کھاتا ہوں۔ مجھے نہیں پتہ کہ ڈبی پر کیا لکھا ہے یا اسکے اور کیا فوائد ہیں لیکن مجھے جو فوائد ہوئے وہ درج ذیل ہیں۔ میں فریش رہتا ہوں، میرا جسم میں تھکاوٹ سے کوئی درد نہیں ہوتا۔ میں اگرواک یا جاگنگ کرنا چاہوں تو میرا سانس نہیں پھولتا‘ میرا اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔ اس سے میرے اندر جو پانی کی کمی کا احساس ہوتا ہے اسکی وجہ سے میں زیادہ پانی پی لیتا ہوں۔ اس سے مجھے محسوس ہوتا ہے‘ میری جلد اچھی رہتی ہے۔ یہ فوائد میں نے ذاتی طور پر محسوس کیے ہیں ۔ میرے والد صاحب پچھلے پانچ، چھ سال سے کھا رہے ہیں۔ مجھے قبض کشا کے بہت زیادہ فوائد ملے ہیں۔ میری فیملی استعمال کرتی ہے باقی لوگوں کو بھی میرا مشورہ ہے وہ قبض کشاء گولیاں ضروراستعمال کرتے ہیں ۔آپ بھی میری طرح بہت نفع پائیںگے۔(جہانگیر بٹ‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں