(محمد نصیر عبدالعزیز،اٹک)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کے درس میں اکثر یہ بات سنی ہےکہ اپنے تجربات اور مشاہدات لکھا کریں‘اس لئے آج آپ کی اور عبقری قارئین کی خدمت میں اپنا خاندانی تجربہ اور مشاہدہ لکھ کر بھیج رہا ہوں۔ ہمارے ہاں بلکہ دنیا میں اس وقت عورتوں میں چھاتی کا کینسر عام ہو گیا ہے اور اس کے علاوہ دودھ پلانے والی مائوں کو بھی اکثر چھاتی کی تکلیف کی شکا یت رہتی ہے‘ اکثر دودھ پلاتے وقت بچہ کا سر لگ جاتا ہے جس سے ماں کی چھاتی میں سوجن اور شدید تکلیف ہو تی ہے‘اس کے بعد اکثر بخار بھی ہو جاتا ہے اور ماں بچے کو دودھ پلانے سے بھی عاجز آجاتی ہے‘جب کے جو عمل عرض کرنے لگا ہوں چھاتی کی کینسر کا بھی یہ آخری علاج ہے۔عمل کا طریقہ:سب سے پہلے باوضو ہو دو رکعت نفل صلوٰۃ الحاجت کے ادا کریں‘نفل ادا کرنے کے بعد گیارہ بار درود ابراہیمی‘سات بار سورۃ فاتحہ پڑھ کر مریض کو پھونک مار کر دم کریں‘یہی عمل تین بار کریں اور دم کریں‘تیسری بار جب یہ عمل کریں تو اس کے بعد آخر میں پھر 11بار دورود پاک پڑھ لیں اور مریض پر دم کریں۔مریض کو اپنے سامنے پیٹھ کر کے بٹھانا ہے اور بتائے ہوئے طریقے کے مطابق دم کرتے رہیں۔ ان شاءاللہ ایک دن کے عمل سے ہی شفاء ہوگی‘بصورت دیگر تین دن متواتراسی طریقے سے دم کریں۔اگر مریض موجود نہ ہو تو پاک مٹی کا ڈھیلا لے کر اس پر دم کریں ‘ افاقہ ہونے پر بہتے ہوئے پانی دریا‘ندی وغیرہ میں بہا دیں یا چاہے تو اپنے پاس آئندہ عمل کے لئے بھی رکھ سکتے ہیں۔
اگر مٹی کا ڈھیلا نہ ہو تو یہ عمل رومال پر بھی کر سکتے ہیں‘ایک بار دم کریں اور رومال کےایک کونے پر گِرہ لگا دیں اسی طرح تین بار یہ عمل کر کے رومال کے تینوں کناروں پر یہ عمل کر کے گِرہ لگاتے جائیں۔متاثرہ مریض خود روزانہ دم کیا ہوا رومال کا ایک کنارہ اپنی چھاتی پر جھاڑیں اوراسی طرح تین دن یہ عمل کریں ‘ان شاءاللہ ضرور شفاء ہوگی۔یہی عمل جانوروں یعنی گائے‘ بھینس‘ بکری وغیرہ پر بھی کر سکتے ہیں‘ یکساں مفید ہے اور حیران کن نتائج برآمد ہوں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں