(ش، لاہور)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری اور تسبیح خانہ کی برکت سے میری زندگی میں حقیقی اور مستقل تبدیلی آئی ہے۔اس سے پہلے میں او ر ہمارے گھر کے افراد مختلف مسائل اور الجھنوں میں جکڑے ہوئے تھے۔ایک عزیز کےذریعے عبقری تسبیح خانہ سے ہمارا تعارف ہوا اور آپ کی نیٹ پر موجود روحانی کلاس والے درس کو سننا شروع کردیا۔اس میں بتائے گئے چند اعمال میں نے کئے تو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوا اور میرا عبقری پر اعتماد بڑھ گیا‘ میں نے کچھ عرصہ جب مستقل اعمال کو جاری رکھا تو اس سے الحمدللہ ہمارے مسائل حل ہوئے ‘ ایک مشاہدہ اس حوالےسے تحریر کر رہی ہوں تا کہ دوسرے لوگوں کو بھی میری طرح فائدہ ہو۔
ہمارے گھر میں اعمال کی برکت سے تعمیراتی کام جاری تھا‘ ٹھیکیدار کی کچھ سنگین غلطیاں اور کام چوری ہم پر جب عیاں ہو گئیں تو ہم نے اس کی سخت نگرانی شروع کردی‘ اس کے بعد اس نے بات بات پر ہم سے جھگڑنا شروع کردیا اور مکان کی تعمیر مزید کرنے سے انکار کر دیا‘ اگر ایسا ہوجاتا تو ہمیں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا کیونکہ مکان کی تعمیر کیلئےکافی رقم ہم ایڈوانس میں دے چکے تھے جسے وہ واپس نہیں کرنا چاہ رہا تھا‘ گھر میں لینٹر ڈالنے اور دوسرے تعمیراتی کام کے لئے سامان استعمال ہو رہا تھا‘ لینٹر ڈالنے کیلئے لفٹ ہمارے گھر کھڑی تھی جسے وہ لے کر جانا چاہتا تھا‘ اس مقصد کے لئے ٹھیکیدار کچھ اثروسوخ رکھنے والے لوگوں سے رابطہ میں تھا‘ ایک دن وہ اپنے ساتھ بہت اثرو رسوخ والے بندے لایا اور وہ سب مل کر لفٹ لے کرجانا چاہ رہے تھے‘ میں نے وہیں سے کہف سات بار پڑھا اور تصور میں لفٹ پر پھونک ماردی‘ وہ سارے بندے خالی واپس چلے گئے‘ کوئی چاہ کر بھی لفٹ نہ لے جاسکا۔ پھر میں نے ابو سے کہا کہ لفٹ پر انگلی سے حروف تہجی لکھ دیں تاکہ یہاں سے لفٹ کام مکمل کیے بغیر کوئی نہ لے جاسکے۔ یقین کیجئے وہ لینٹر ڈالنے والی لفٹ آج آٹھ سال ہوگئے ہمارے گھر ہی پڑی ہے‘ کوئی آج تک اس کو نہ لے جاسکا۔یہ لفٹ تو اب ہمارے گھر سے جاتی ہی نہیں‘ ٹھیکیدار نے آج بھی ہمارے پیسے دینے ہیں‘ نہ وہ پیسے دیتا ہے اور نہ ہم لفٹ دیتے ہیں‘میرا سوفیصد یقین ہے اس لفٹ کو کوئی نہیں لے جاسکتا کیونکہ اس پر حروف تہجی 2013ء سے لکھی ہوئی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں