محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ دس سال سے مستقل مزاجی سے پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالہ نے میری ہی نہیں میرے خاندان اور میرے پورے محلہ کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ جو خیر آج عبقری پھیلا رہا اور ایسی انسانیت کی خدمت کوئی اور نہیں کررہا۔ میںعبقری رسالہ میں سب سے پہلے جو چیز پڑھتا ہوں اورایڈیٹر کا طبی آرٹیکل ہے جو کہ عبقری رسالہ کے صفحہ نمبر 24 پر ہمیشہ سے آرہا ہے‘ آپ ایسے ایسے قیمتی موتی اپنی تحریر کے ذریعے مخلوق میں لٹا دیتے ہیں پڑھ کربعض اوقات یقین ہی نہیں آتا۔ ایسا ہی قیمتی موتی آپ نے نومبر 2017ء کے عبقری رسالہ میں ’’آلوبخارا اور میری زندگی کے تجربات‘‘ کے نام پر شائع ہوا۔ میرا فروٹ منڈی میں پھل کا وسیع کاروبار ہے اکثر دوسرے شہروں میں جانا ہوتاہے‘ دوران سفر اکثر میری طبیعت خراب ہوجاتی تھی‘ یہ مضمون پڑھنے کے بعد میں نے خشک آلوبخارا صاف ستھرا اچھی کوالٹی کا ہمراہ رکھنا شروع کردیا‘ دوران سفر ایک آلوبخارا منہ میں رکھ لیتااور چوستا رہتا‘ یقین کیجئے سفر ایسے گزرتا جیسے میں گھر میں آرام سے اپنے بیڈ پر ہوں‘ پتہ ہی نہ چلتا‘ جبکہ اس سے پہلے اکثر میری طبیعت خراب رہتی۔ سفر کے علاوہ میں روزانہ کے آٹھ سے دس دانے میں خشک آلوبخارا کے چوس کر نگل جاتا۔اس ٹوٹکہ سے میرا بڑا ہوا پیٹ کم ہونا شروع ہوگیا‘ معدہ کا مسئلہ‘ تیزابیت اور السر سے نجات مل گئی‘ مجھے غصہ بہت آتا تھا‘ ٹینشن‘ ایگزائٹی‘ نفسیاتی الجھن‘ ذہنی دماغی تناؤ کھچاؤ سے نجات مل گئی۔ ایک دوست کو بتایا اس کو ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ تھا‘ اس کا ہائی بلڈپریشر ٹھیک ہوگیا۔ ایک دوست نے اپنی حاملہ بیوی کو نو ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کروایا ‘ نوماہ کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوا‘ نہ کمزوری ہوئی‘ نہ قے ہوئی نہ ہی کبھی بلڈپریشر کم زیادہ ہوا اور سب سے بڑی بات ڈیلیوری بھی نارمل ہوئی۔ (زاہد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں