(سانول چغتائی)
قارئین السلام علیکم! دنیا واپس لوٹ کر طب کی طرف آرہی ہے‘ قدرتی اشیاء کے نام پر اور آرگینگ کے نام پر‘ اس سے پہلے مخلوق طب پر آئے تو اگر ہم پہلے سے طب میں موجود ہوں گے توفتح ہماری ہوگی لہٰذا اس بار ہم ارنڈ کے بارے میں تذکرہ کریں گے۔ارنڈ کا پودا ہندوستان کی پیداوار ہے لیکن اب یہ دنیا کے تمام ممالک میں پھیل چکا ہے‘ اس کا درخت دو قسم کا ہوتا ہے ایک سفید اور دوسرا سرخ‘ ارنڈ کے بیجوں میں صرف پچاس فیصد تیل نکلتا ہے‘ تیل نکالنے کے بعد جو بیجوں کا پھوگ بچتا ہے اس کی تاثیر بہت قوی ہوجاتی ہے‘ ارنڈ کی جڑ پانی سے گھس کر سر پر لیپ کرنے سے درد سر کو آرام ملتا ہے۔ ارنڈ کے پتوں کو پیس کر جَو کے آٹے میں ملا کر ضماد کرنے سے آنکھوں کےآس پاس کے ورموں‘ گلے کی گلٹیوں کو اوراعضاء کے ورموں کو آرام ملتا ہے۔ ارنڈ کے پتوں کا پانی تیل میں ملا کر نیم گرم کرکے پیٹ پر ملنے سے ریحی درد کو آرام ہوجاتا ہے۔ اس کو سوکھی جڑ کو جوش دے کر یعنی گرم کرکے پلانے سے بخار دور ہوجاتا ہے۔ آج عبقری رسالہ آپ کو ارنڈ کا تیل نکالنے کا طریقہ بھی بتائے گا۔
1۔ کولہو کو میں بیل کر یا مشین میں دبا کر۔
2۔ بیجوں کا مغز نکالکر ایک مضبوط ٹاٹ کے تھیلے میں بھر دیتے ہیں اور دبا کر تیل نکال لیتے ہیں۔
3۔مغز تخم ارنڈ کو پیس کر پانی کے ساتھ جوش دیں اس کاتیل نکال کر پانی میں تیرتا ہے جسے چمچ سے نکال لیتے ہیں۔
4۔ مغزتخم ارنڈ کو باریک پیس کر جوش دیتے ہیں اور جھاگ اتار کر ایک برتن میں جمع کرتے جاتے ہیں جب صرف پانی رہ جاتا ہے تو جھاگ کو جوش دیتے ہیں۔ روغن صاف ہوکر تیرتا ہے‘ یہ تیل دوا میں کام نہیں کرتا بلکہ دوسری چیزوں میں استعمال ہوتا ہے
جیسا کہ چراغ میں‘ یہ تیل چہرے کے رنگ کو رونق دیتا ہے‘ کمراور گردوں کے درد کو دفع کرتا ہے‘ بلغم کو نکالتا ہے‘ جب آنکھ میں چونا وغیرہ پڑنے سے خارش ہو اور جو آنکھ کے سفید حصہ میں درد ہوتا ہے اس تیل کے چند قطرے ڈالنے سے درد ہوتا ہے‘ ارنڈ کا تیل تانبے کے برتن میں بھر کر اس کا منہ بند کرکے آگ پر رکھیں۔ جب خوب گرم ہوجائے تو برتن کا منہ بند کردیں جب کافور حل ہوجائے تو تیل کو اتار کر کسی برتن میں محفوظ کرلیں۔ قضائے حاجت کے بعدجب استنجاء سے فارغ ہوں مسوں کوکپڑے سے پونچھ کر یہ تیل نیم گرم لگائیں بواسیر کی شکایت دور ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں