محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے میں بھی اور میرے تمام گھر والے پڑھتے ہیں‘ میںملتان کا رہنے والا ہوں اور میرا سسرال واہ کینٹ میں ہے‘ الحمدللہ! عبقری میں آنے والے مسنون اعمال اور آپ کے درس سننے کی برکت سے ازدواجی زندگی انتہائی خوشگوار اور پرمسرت گزررہی ہے‘ کبھی کوئی مسئلہ آبھی جائے تو اس کا حل ہمیں عبقری رسالہ یا آپ کے درس سننے کے دوران مل جاتا ہے‘ میرے سسرال والوں نےگھر میں بھینسیں رکھی ہوئی ہیں‘ جب بھی شہر کی زندگی سے بیزار ہوجاتا ہوں تو سکون حاصل کرنے کیلئے اہلیہ کے ہمراہ اپنے سسرال چند دن گزار لیتا ہوں‘ خوبصورتی ‘ ہریالی‘ چشموں کا پانی اور سادہ خالص غذائیں‘ ہر طرف سکون ہی سکون ہے۔
اس مرتبہ رمضان المبارک سے پہلے چند دن گزارنے سسرال گیا تو دیکھا تو ان کی ایک بھینس کا تھن بہت زیادہ خراب تھا‘ بھینس کو شدید تکلیف تھی‘ حتیٰ کہ وہ بیٹھ بھی نہیں سکتی تھی‘ بیچاری کھڑی کھڑی جب تھک جاتی بیٹھنے لگتی تو تڑپ کر پھر کھڑی ہوجاتی۔ مختلف ادویات اور ٹوٹکے اس پر کچھ اثر نہ کررہے تھے۔ اسی دوران میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ گھر میں سورۂ کافرون کا دم شدہ تیل موجود جو میں تسبیح خانہ لاہور سے لایا تھا۔ تو اہلیہ نے کہا ہاں میں نے امی کو بھجوایا تھا ابھی پوچھتی ہوں۔ جب معلوم کیا تو گھر میں وہ تیل موجود تھا‘ میں نے رات کو سورۂ کافرون پڑھتے ہوئے وہ دم شدہ تیل بھینس کے تھن کو اچھی طرح لگا دیا۔ یقین کیجئے صبح ہوئی تو تمام گھر والے یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بھینس کا تھن بالکل ٹھیک اور وہ پرسکون کھڑی چارہ کھارہی تھی‘ میرے سسر بار بار تھن کو ہاتھ سے چیک کررہے تھے اور کہہ رہے تھے یہ تو حیران کن ہے‘ مجھے یقین نہیں آرہا کہ صرف سادہ سرسوں کا تیل لگانے سے اتنے دنوں سے بیمار بھینس بالکل ٹھیک کیسے ہوگئی؟ تو میں نے انہیں بتایا کہ ابوجی! یہ صرف سرسوں کے تیل کا کرشمہ نہیں اس تیل پر لاکھوں مرتبہ سورۂ کافرون پڑھی گئی ہے‘ تسبیح خانہ میں سارا رمضان اس تیل پر پڑھائی کروا کر دم کیا جاتا ہے اور پھر یہ تیل تھوڑا تھوڑا ہر شخص کو ہدیہ کیا جاتا ہے‘ پھر گھر جاکر لوگ اس تیل میں مزید تیل شامل کرتے رہتے ہیں اور ایسی پریشانیوں میں استعمال کرکے شفاء پاتے ہیں۔ میرے سسر یہ سن کر بہت خوش اور مطمئن ہوئے کہ واقعی تسبیح خانہ لوگوں میں خیر ہی خیر بانٹ رہا ہے۔ میری کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ آپ بھی یہ تیل اپنے پاس ضرور رکھیں۔ اگر آپ کے پاس یہ تیل نہیں ہے تو آپ خود بھی دم کرکے تیارکرسکتے ہیں طریقہ بالکل آسان ہے:سرسوں کے تیل ایک ہزار ایک مرتبہ سورۂ کافرون اول وآخر سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کریں‘ چند افراد مل کر ایک نشست میں پڑھ لیں یا چند دنوںمیں پڑھتے رہیں اور دم کرتے رہیں۔ پھر اس تیل کو کم نہ ہونے دیں اس میں مزید تیل ڈالتے رہیں اور استعمال کرتے ہیں‘ جوڑوں کے درد‘ کمردرد‘ پولیو‘ سر درد‘ آدھا سر کا درد‘ پٹھوں کا کھچاؤ حتیٰ کہ جسم میں کہیں بھی کوئی مسئلہ ہے بس یہی تیل کانوں کی لَو کو لگائیں‘ ٹانگوں ‘ کمر‘ سرکی مالش کیجئے‘ جادو‘ نظربد ‘ جنات کا آخری علاج ہے۔ بس ایک مرتبہ ہی عمل کرنا ہے اس کے بعد جب بھی استعمال کریں صرف تین مرتبہ سورۂ کافرون اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس تیل پر دم کردیا کریں۔ کھانے‘ آٹا ‘ سالن میں بھی چند قطرے ڈال کر استعمال کیجئے۔ ہمیشہ تندرست ‘ جادو جنات سے محفوظ رہیں گے۔
کسان دوست عبقری کا ساتھ دیں
قارئین!آپ نے کوئی ٹوٹکہ روحانی ہو یا طبی جانوروں‘ فصلوں کی بیماری میں آزمایا ہو یا سنا ہو‘یاآپ نے گھر میں پودے لگائے ہیں یا گھرمیں پرندے یا کوئی پالتو جانور رکھا ہے تو اپنے آزمودہ ٹوٹکے ضرور بھیجیں۔ بیماری کا نام اور دوائی کا نام واضح لکھیں تاکہ دوسرے بھی آسانی سے پہچان سکیں۔ آپ کے چھوٹے سے ایک ٹوٹکے سے لاکھوں کا بھلا ہوگا اور آپ کیلئے قیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ اس عمل میں غفلت نہ کریں۔
جانور شفاء:سالہا سال کے مسلسل تجربات کے بعد عبقری کی جانور شفاء جانوروں کیلئے اور ان کی تمام بیماریوں کیلئےہے۔ جانور کوموٹا تازہ صحت مند ‘ سدا بہار رکھنے کیلئے جانور شفاء مویشی پال حضرات کیلئےبہت ضروری ہے۔ (قیمت 130/-روپے علاوہ ڈاک خرچ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں