Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اعلیٰ درجہ کی ولایت پالیجئے! بس یہ عمل کرلیجئے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے روحانی تجربات بہت زیاد ہ ان میں سے چند آپ کی خدمت میں عرض کروں گا۔ میں نے درود پاک کثرت سے پڑھا جس کی وجہ سے مجھے کثرت سے الہام ہونا شروع ہو گیا۔ بڑے بزرگوں کی خواب میں زیارتیں ہوئیں۔ میں نے بچپن میں بہت بڑے جن کو دیکھا تھا لیکن میں ڈرا نہیں تھا اس کے بعد آٹھویں کلاس میں تھا جب جن کو انسانی شکل میں دیکھا۔ میرا وظائف پر 1001 فیصد یقین ہوتا ہے۔ بسم اللہ ایک دفعہ پڑھنے سے جن جل جاتا ہے۔ اذان اور افحسبتم سے بھی اور درود پاک پڑھنے سے بھی جتنا مرضی بڑا جن ہو تباہ ہو جاتا ہے ۔ اعلیٰ درجے کی ولایت چاہتے ہیں تو روزانہ پانچ وقت کی نماز کے ساتھ چار یا پانچ گھنٹے بیٹھ کے درود پاک پڑھیں۔ میں درود خضری پڑھتا ہوں۔ گیارہ دفعہ سورۃ مزمل یرقان کیلئے گیارہ دن پڑھیں دم کر کے پی لیں خود پڑھیں تو بہتر ہے۔ اولیا و صالحین کی زیارت بھی ہو گی۔عبقری دواخانہ کی تیار کردہ دوا ’’ خون صفا اور ٹھنڈی مراد‘‘ کو بہت فائدہ مند پایا ‘ستر شفائیں تو کمال کی دوا ہے‘ ہر چیز کیلئے فائدہ دیتی ہے ۔(محمد بلال قادری‘ساہیوال)

شادی ہوئی‘ بیماری ختم اور بیٹا ہوا! آزمودہ عمل
عبقری کے ذریعے آپ نے جو مخلوق خدا کی بھلائی اور بہتری کے لیے نیک قدم اٹھایا ہے۔میں گزشتہ تین سال سے عبقری کی قاری ہوں۔ مجھے بیٹے کی شدید خواہش تھی‘ عبقری سے ’’سورۂ بقرہ کے عمل سے شرطیہ بیٹا پائیں‘‘پڑھا‘ میں نے یہ عمل دوران حمل پورے نو ماہ کیا‘ الحمدللہ! اللہ کریم نےبیٹا عطا فرمایا۔ عمل یہ ہے: دوران حمل ہر نئے چاند کے پہلے سات دن سورۂ بقرہ روزانہ ایک مرتبہ پڑھنی ہے۔
بیٹے کی نظر بالکل ٹھیک ہوگئی:آپ نے درس میں ایک مرتبہ سورۂ قدر کا عمل بتایا تھا کہ وضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے تین مرتبہ سورۂ قدر پڑھنی ہے‘ کبھی نظر کمزور نہ ہوگی‘ میرا بیٹا پیدا ہوا تو صرف چالیس دن کا تھا کہ ڈاکٹر نے کہا کہ اگر اس کو عینک نہ لگائی تو اس کی نظر بالکل ختم ہوجائے گا‘ لہٰذا میرے چالیس دن کے بیٹے کو دو نمبر کی عینک لگ گئی‘ میں نے سورۂ قدر والا عمل ہر مرتبہ وضو کے بعد بیٹے کی نیت کرکے کرنا شروع کردیا اور سورۂ قدر پڑھ کر اس کی آنکھوں پر دم بھی کرتی۔ الحمدللہ! اب میرا بیٹا ایک سال کا ہے‘ عینک اتر چکی ہے اور نظر بالکل ٹھیک ہے۔ گھرمیں خیرو برکت: عبقری رسالہ میں روزانہ اکتالیس مرتبہ سورۂ قریش پڑھنے کے فوائد پڑھے‘ میں نے پڑھنا شروع کردی‘ یقین کیجئے گھر میں ایسے خیروبرکت آئی کہ میں حیران رہ گئی اور ایک فائدہ یہ ہوا کہ شوہر کے ساتھ میرے ازدواجی تعلقات کافی عرصہ سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے‘ میں نے جب روزانہ اکتالیس مرتبہ سورۂ قریش پڑھنا شروع کی‘ ازدواجی تعلقات انتہائی خوشگوار ہوگئے ہیں۔ بیمار بہن تندرست: جمادی الاول کی تیسری جمعرات کو تسبیح خانہ لاہور میں لکھا جانے والا 625 مرتبہ والا تعویذ میں نے اپنے لیے‘ ا پنے خاندان کے ہر فرد کیلئے اور بالخصوص اپنی بہن جو گزشتہ تین سال سے بیمار تھی کیلئے لکھا‘ الحمدللہ میری تین سال سے بیمار بہن اب بالکل صحت مند اور تندرست ہے۔
میں نے اپنی بہن کو شادی کے لیے وظیفہ جو کہ عبقری رسالہ میں پڑھا تھا بتایا۔یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُتقریباً ایک ماہ کے اندر اندر اللہ کے غیبی خزانوں سے اس کے لیے رشتے کا سبب بن گیا اور اس کی منگنی ہو گئی اور تقریباً اگلے سال کے شروع میں اس کی اللہ کے کرم سے شادی ہو جائیگی۔ (ان شا اللہ)
بچے کی پیدائش پر جھنڈ والا عمل: جب بچے کی پیدائش کے بعد اس کی پہلی جھنڈ(سر کے بال) اتاری جائےتو اس پر اکتالیس مرتبہ سورۂ تغابن کی پہلی پانچ آیات پڑھ کر بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کردیں اور بال کہیں دفن کردیں۔ میں نے یہ عمل کیا بہت خیروبرکت پائی۔ 14نورانی حروف کا کمال: جب بھی راشن آتا ہے اس پر چودہ نورانی حروف لکھ دیتی ہوں‘ بہت برکت ہے۔ حروف یہ ہیں:۔
ا ح ص س ک ع ط ق د ہ ن م ل ی ۔
رزق کے دروازے:خاوند کی آمدن کا روزانہ ڈھائی فیصد نکالنا شروع کیا۔ اللہ نے رزق کے دروازے کھول دیے ہیں۔(ثمینہ یعقوب‘ لاہور)

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 876 reviews.