Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یرقان کیلئے دوا پی‘ یرقان کیساتھ گردے کی پتھری بھی ختم

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

ماجدشکور‘ فیصل آباد

حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں‘بہت نفع پایا ‘اس میں موجود ٹوٹکوں‘ نسخہ جات اور ادویات سے بہت فائدہ پایا ہے۔میری خالہ کو کچھ عرصہ پہلےگردے میں تکلیف شروع ہو گئی جس کی شدت دن بدن بڑھنے لگی اور وہ ہر وقت تکلیف سے تڑپتی رہتی ‘ٹیسٹ کروانے سے معلوم ہوا کہ ان کے گردے میں پتھری ہے۔اس مرض کے علاج کے لئے بہت سے ہسپتالوں کے چکر لگائے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو چیک کروایا مگرمرض کی شدت میں کمی نہ ہو سکی ‘ کچھ ادویات کے مستقل استعمال سے وقتی فائدہ ہوتا مگر جیسے ہی ادویات کھانا چھوڑتی مرض دوبارہ بڑھ جاتا مزید ایلوپیتھک ادویات کھا کھا کرمعدہ کی تکلیف بھی بڑھ گئی۔ اس کے بعد کچھ دیسی دوائیاں استعمال کرنا شروع کردی جس کے استعمال کرنے سے معدے کا مسئلہ تو بہتر ہو گیا مگر گردے کی تکلیف کا کوئی بھی واضح فرق محسوس نہ ہوا۔اس علاج کے دوران کچھ دن کے لئے درد میں کمی واقع ہوئی لیکن وہ بھی عارضی ہو تی اور کچھ ہی دن کے بعد تکلیف میں اضافہ ہوجاتا اور پریشانی مزید بڑھتی گئی۔ ڈاکٹروں نے اس کا آخری حل آپریشن تجویز کیا‘مزید انہیں یرقان کا مرض بھی لاحق ہو گیااور پریشانی مزید بڑھ گئی‘دل میں ہر وقت گھبراہٹ رہتی‘بہت سے دیسی نسخے بھی استعمال کیے مگر فائدہ نہ ہوا۔میں نے عبقری رسالہ میں ہیپاٹائٹس نجات سیرپ کے متعلق پڑھا اور عبقری دواخانہ سے ایک بوتل ہیپاٹائٹس سے نجات کا سیرپ لے آیا اور خالہ جی کو بروشر پر لکھی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کرنے کا بتایا‘جس کے استعمال سے انہیں کچھ فرق محسوس ہوا۔خالہ جی کو تسلی ہوئی اور انہوں نے چار بوتلیں مزید سیرپ کی منگوالیں‘
اس کا استعمال شروع کیا‘کچھ ہی عرصہ گزرا اور وہ بہت بہتر ہوگئی‘درد میں کافی کمی واقع ہوئی‘دس بوتلوں کا کورس مکمل کرنے سے وہ بالکل صحت یاب ہوگئی‘یرقان کا مرض بھی ختم اور درد بھی پوری طرح ختم ہو گئی۔جب دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو حیرت کی انتہا نہ رہی ‘ان کے گردے کی پتھری بھی اس علاج کے دوران ختم ہو گئی۔اب وہ بالکل صحت یاب اور تندرست ہیںجبکہ اس سے پہلے وہ بہت سے مہنگے علاج کروا چکی تھیں اور بہت سی مہنگی اور مشہور ادویات استعمال کیں مگر افاقہ نہ ہوالیکن عبقری دواخانہ کی ہیپاٹائٹس نجات سے سیرپ کی چند بوتلوںکے استعمال سے یہ مرض کرشماتی طور پر ختم ہوگیا۔ ڈاکٹر کو یقین نہیں آرہا تھا کے یہ مرض آپریشن کے بغیر کیسے ختم ہوا‘ تو خالہ جی نے ان کو عبقری ہیپاٹائٹس نجات سیرپ کے بارے میںبتایاجس کا سن کر وہ بہت حیران ہوئے۔اس کےعلاوہ اور بھی لوگوں کو اس سیرپ کے بارے میں بتایا‘بہت حیران کن نتائج سامنےبرآمد ہوئے۔اس کے بعد میرا عبقری کی ادویات پر مزید یقین پختہ ہوگیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 872 reviews.