میں گھر کے مسائل کی وجہ سے پریشان تھی‘ ایک رات خواب میں فوت شدہ خالہ ملیں‘ انہوں نے کہا کہ تمہارے گھر اور تمہارے شوہر پر سخت نظر بد ہے‘ تم سارا دن یہ پڑھتی رہا کرو۔لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْن میں نے سارا دن یہ پڑھنا شروع کردیا‘ میرے گھر کے حالات سنورنا شروع ہوگئے‘ شوہر کی طبیعت بھی ٹھیک ہوگئی۔ بے شک یہ آپ کےبتائے وظائف اعمال کرنے کی برکت ہے اللہ نے خالہ کو ذریعہ بنایا اور ہمارے مسائل حل ہوگئے۔ (حمیرا امجد‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں