بہت سے پریشان لوگوں کو میں نے سورۃ تغابن اور سورۃ رحمٰن کا وظیفہ بتایا ہے اس وظیفہ سے بہت سے لوگوں کے مسائل حل ہوئے ہیں۔ کئی لیڈی ڈاکٹرز بھی وظیفے پوچھتی ہیں ان کو بھی ان کے مسائل سے متعلق وظائف بتاتی ہوں۔
آپ کے درس میں سلام کرنےوالے عمل کے بہت سے فوائد سنے تھے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے گائنا کالوجسٹ کو یہ عمل بتایا کہ ڈلیوری کے وقت سلام کر کے ڈلیوری کا عمل شروع کیا کریں اس سے ڈلیوری میں بہت آسانی ہوتی ہے اس کے بہت سے مشاہدات بھی ہوئے ہیں۔ ہر ماں کو سورۃ تغابن اور بچے کی پہلی جھنڈ والا عمل بتاتی ہوں‘ اور اچھے نام رکھنے کی تلقین خاص طور پہ کرتی ہوں۔طریقہ عمل: ولادت کے سات دن بعد جو جھنڈ(سرکے بال) اتارے جاتے ہیں ان پر سورۂ تغابن کی پہلی پانچ آیات 41 مرتبہ پڑھیں اور ان بال کے وزن کے برابر چاندی کی رقم صدقہ کردیں۔ ان معاملات میں آپ کے درس میں سنے اعمال بتاتی ہوں ‘ اس سے بہت نفع ہوتا ہے بچہ بہت صحت مند اور بہت سی بیماریوں سے حفاظت میں رہتا ہے ۔ایک ڈاکٹر کو ہسپتال میں سورۃ رحمٰن ‘ سورۃ تغابن اور سورۃ یٰسین کے بارے میں بتایاوہ مستقل مریضوں کے قریب ان سورتوں کی ریکارڈنگ لگا کر رکھتی ہیں جس سے مریض بہت جلد شفاء پاتے ہیں۔ الحمدللہ پہلے بھی قرآن کی تلاوت اور اعمال کرتی تھی مگر ان قرآنی اعمال کے اتنے فوائد ہیں کہ جن کا تو تصور بھی نہیں تھا۔ میں نے بہت سے لوگوں کو سورۃ مائدہ کی آیت نمبر114 کا وظیفہ بتایا‘بہت لوگوں نے اس آیت کو ۱۱ بار اول آخر درود پاک کے ساتھ پڑھ کر آسمان پر پھونک مار کر دعا کرنے کے عمل کو پرتاثیرپایا‘میں خود بھی اس آیت کا عمل کرتی ہوں جس سے رزق میں اتنی برکت ہوئی کے میں خود حیران ہوں‘ میں نے بہت سے لوگوں کو اس عمل کے بارے میں بتایا اور ہر کسی کو یہ عمل کرنے سے شاندار نتائج ملے۔ اللہ پاک تا دیر آپ کا سایہ عافیت کے ساتھ انسانیت کے سر پر قائم و دائم رکھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں