محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ تین سے عبقری اور تسبیح خانہ سے وابستہ ہوں۔ میرے معدہ میں بہت ہی گرمی ہوگئی تھی بار بار پیاس لگنا عام سی بات تھی ڈیڑھ لیٹر پانی کی بوتل ایک ٹائم میں ہی پی جاتا۔ زیادہ گرمی لگنے سے دل بھی گھبراتا تھا۔ ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے بھی رنگ برنگی گولیوں کا ڈھیر میرے ہاتھ میں تھما دیا جس کو ویسے ہی دیکھ کر دل گھبرانے لگتا ہے۔ میں نے ایک گولی بھی نہیں کھائی۔ جمعرات کو آپ کا درس سننے تسبیح خانے آیا تو سوچا دواخانہ سے کوئی معدہ کی اچھی سے دوائی لے جائوں۔ دواخانہ آیا تو سامنے فلیکس پر املی آلو بخارا مشروب کے بارے میں پڑھا تو دوائی کی جگہ دو بوتل املی آلو بخارا مشروب لے لیا اور واپسی تسبیح خانے آکر درس سنا اور گھر چلا گیا۔ گھر جاتے ہی مشروب املی آلو بخارا تیار کیا اور دو گلاس پی کر سو گیا۔ صبح جب میں اٹھا تو ایک عجیب سا احساس تھا جیسے معدہ برف میں لگ گیا ہو سینے کی جلن، پیاس کا احساس ہی نہیں۔ دوپہر کو کھانے کے بعد پھر دو گلاس پیئے کھانا بھی جلدی ہضم ہوگیا۔ بھوک میں اضافہ ہوا، قبض سے نجات ملی۔ اور اس کا ذائقہ تو بہت ہی کمال کا ہے ۔میں تو معدہ و جگر کے مریضوں کو ایک ہی مشورہ دوں گا دوائی کو چھوڑیں مشروب املی آلو بخارا استعمال کریں۔(محمد صفدر، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں