محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا بیٹا ڈیڑھ سال کا ہے گرمی کی وجہ سے اس کو موشن لگ گئے جو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے ۔ ڈاکٹری دوائی استعمال کروائی پر دس منٹ بعد وہ الٹی کے ذریعے باہر آجاتی۔ اس کے چہرے کا رنگ بھی پیلا پڑگیا۔ میں بہت ہی زیادہ پریشان تھی اس پریشانی کے عالم میں مجھے عبقری رسالہ یاد آگیا جو میری بہن اکثر پڑھا کرتی تھی میں نے اس کو فون کیا اور کہا کہ تم جو رسالہ عبقری پڑھا کرتی تھی اس میں دیکھو کوئی نسخہ یا ٹوٹکہ ہو۔ دس منٹ بعد بہن نے فون کیا اور کہا کہ ملتان میں عبقری ایجنسی ہے اس کا نمبر میں تمہیں سینڈ کررہی ہوں تم وہا ں سے ’’بے بی ٹانک‘‘ دوائی ہے وہ منگوا لو اور لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق استعمال کروائوان شاء اللہ چھوٹا ٹھیک ہو جائے گا۔ میں نے فوراً سے اپنے شوہر کو فون کیا اور نمبر سینڈ کیا ۔ شام کو وہ عبقری ایجنسی سے بے بی ٹانک لے آئےاور میں نے چھوٹا آدھا چمچ بیٹے کو استعمال کروانا شروع کردیا۔ تین دن کے مسلسل استعمال سے بیٹے کی حالت سنبھل گئی موشن اور الٹی آنا رک گئی اور چہرے کا رنگ بھی ٹھیک ہونے لگا۔ اس پر درج تھا کہ اگر بڑوں کو بھی پیٹ کی شکایت ہوتو وہ بھی استعمال کرسکتا ہے۔میرے شوہر کو پیٹ کا مسئلہ ہوا تو میں نے ان کو استعمال کروایا تین ٹائم استعمال سے ہی ان کو واضح فرق محسوس ہوا۔ اب بے بی ٹانک ہر وقت ہمارے گھر میںموجودرہتاہے۔ یہ چھوٹوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید ہے۔ میں نے اپنی بہن کو کال کی اور اس کا بھی شکریہ ادا کیا اس نے کہا کہ تم بھی ہر ماہ عبقری رسالے کا مطالعہ کیا کرو اس میں دیئے گئے ٹوٹکے اور نسخے بہت ہی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اب ہر ماہ عبقری رسالہ میرے گھر آتا ہے جس میں دیئے گئے حیرت انگیز ٹوٹکے اور نسخے اکثر کام آتے ہیں۔(گلنار بی بی، ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں