محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا عبقری سے تعلق تقریباً پچھلے دو سال سے ہے ۔ عبقری رسالہ میرے گھر میں بہت ہی شوق سے پڑھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ستر شفائیں دوائی تو میرے گھر میں ہر کوئی معمول کے مطابق استعمال کرتا ہے۔ مجھے گیس کا مسئلہ رہتا تھا جب سے ستر شفائیں استعمال کرنا شروع کی اب اچھا محسوس کرتا ہوں۔ کھانا ہضم کرنے میں تو بہت ہی لاجواب ہے۔ چھوٹا بھائی اکثر سفر کے دوران الٹی کر دیتا تھا جس سے وہ خود تو پریشان ہوتا تھا ساتھ بس میں سفر کرنے والے مسافر بھی بہت ہی زیادہ پریشان ہوتے تھے۔ میں نے جب اس کو ایک سفر سے پہلے ستر شفائیں استعمال کروائی تو سارا سفر آرام اور اچھے انداز سے گزرا جس پر وہ بہت خوش ہوا اور میرا شکریہ ادا کرنے لگا۔ اب جب بھی وہ کسی سفر پرجاتا ہے تو اس کی جیب میں ستر شفائیں کی ڈبی لازمی ہوتی ہے۔ دادا جی کے جوڑوں میں بہت ہی زیادہ درد رہتا تھا جس وجہ سے گھر میںہی کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرتے تھے۔ جب سے انہوں نے ستر شفائیں استعمال کرنا شروع کی ہے کہتے ہیں کہ مجھے اس سے بہت زیادہ فرق محسوس ہوا ہے ۔ اور اب وہ مسجد میں جاکر باجماعت نماز ادا کرتے ہیں اور عبقری دواخانے اور آپ کے لیے دعائیں کرتے ہیں کہ جنہوں نے خالص جڑی بوٹیوں سے ایسی دوائی تیار کی جو مخلوق خدا کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ جب بھی میں لاہور آتا ہوں تو تسبیح خانے لازمی چکر لگا کر جاتا ہوں جس سے روحانی سکون میسر ہوتا ہے۔ دو سالوں میں تقریباً چار پانچ بار جمعرات کو آپ کا درس تسبیح خانے سننے کا بھی موقع ملا ورنہ جمعرات کا درس یوٹیوب پر ہی سنتا ہوں۔ بلکہ تمام گھر والے آپ کا درس بہت ہی توجہ، غور سے سنتے ہیں ہمارے بہت سے روحانی مسائل تھے جو آپ کے بتائے گئے وظائف سے حل ہوگئے ہیں۔(رب نواز،بھمبرآزاد کشمیر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں