محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کو اللہ سدا شاد و آباد رکھے۔ میں عبقری رسالہ شوق سے پڑھتی ہوں اس میں دیئے گئے روحانی طبی ٹوٹکے بھی پڑھتی ہوں۔عبقری پڑھنے والوں کی خدمت میں ایک ٹوٹکہ حاضرخدمت ہے۔
شوہر کو روزگار مل گیا
میری شادی کو تین سال ہوچکے ہیں۔ پہلے دو سال شوہر بے روزگار رہے ۔ بس دو عدد دکانیں تھیں جو کہ ان کے حصے میں آئی تھیں ان کا کرایہ آتا جس سے ہم مکان کا کرایہ بل وغیرہ ادا کرتے باقی تھوڑے بہت پیسے جو بچتے ان سے گھر کا گزارا بہت مشکل سے ہوتا۔ میرے شوہر جہاں بھی انٹرویو دیتے جواب نہیں آتا تھا۔ میں عبقری رسالے کا مطالعہ کررہی تھی شمارہ کون سا تھا میرے ذہن میں نہیں ہے۔ اس میں ایک عمل تھا جس کو کرنے کے لیے آپ نے اجازت عام دے رکھی تھی۔ میں نے پڑھنا شروع کیا اللہ نے ٹھیک تین ماہ بعد میرے شوہر کو نوکری دے دی۔ عمل یہ تھا کہ 800 مرتبہ ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم یاکریم‘‘ پڑھنا ہے اوّل و آخر گیارہ بار درود پاک کے ساتھ۔
بچے کی ہرنیا ٹھیک ہوگئیں
میرا بیٹا جب ایک سال کا تھا کہ اس کو حرنیاں ہوگئیں دوائی بھی کھلائی پر کوئی فرق نہیں پڑا پھر میں نے سورئہ الضحیٰ کا عمل کیا۔ میرے بیٹے کی حرنیاں تین دن میں 80فیصد فرق پڑگیا۔ میں نے یہ عمل پورے نو دن جاری رکھا جس سے بچے کی حرنیوں کا مکمل خاتمہ ہوگیا۔ عمل یہ ہے کہ سورئہ الضحیٰ کے ہر ’’ک‘‘ پر ’’یَاکَرِیْمُ‘‘ پڑھنا ہے اوّل و آخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں