محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ سے تعلق پچھلے آٹھ سال سے ہے اور عبقری ادویات بھی زیر استعمال ہیں۔ ہمارے گائوں سے شہر تقریباً دس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اس لیے میں نے عبقری کی کافی ادویات اپنے گھر رکھی ہوئی ہیں۔ ایک رات دروازہ پر دستک ہوئی میں نے کھولا تو ہمسایہ تھا کہنے لگا میری بیوی کے پیٹ میں درد ہورہا ہے کوئی دوائی موجود ہے تو دے دیں۔ میں نے اس کو ایک ساشے فیملی شفاء کا دے دیا کہ پانی سے کھلا دو۔ صبح جب میں ڈیوٹی پر نکلنے لگا تو میں نے سوچا پتہ تو کروں اب اس کی بیوی کی طبیعت کیسی ہے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ آپ کا بہت شکریہ آپ نے جو فیملی شفاء کا ساشے دیا تھا اس کو کھاتے ہی دس منٹ بعد اس کی طبیعت سنبھل گئی تھی ورنہ آدھی رات کو اس کو شہر کے ہسپتال میں لے جانا پڑنا تھا آپ کی مہربانی کہ آپ نے اچھی دوائی دے دی۔(محمد شاکر، کوٹلی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں