محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!شادی کو پانچ سال ہوچکے تھے اور دنیا کی سب سے بڑی نعمت اولاد سے محروم تھا۔ہر وقت ٹینشن اور پریشانی نے میرے دل میں ڈیرے ڈال لیے تھے۔ خوشی کے لمحات میں بھی میں غمگین ہی رہتا ہر وقت ایک سوچ میں ڈوبا رہتا۔ میں جہاں بھی جاتا لوگ سلام کے بعد یہ کہتے بچے کیسے ہیں اور کتنےہیں؟ یہ سن کر دل میں ایک افسردگی چھا جاتی اور میں ہلکے سے ہونٹ ہلا کر یہی کہتا دعا کریں میرے حق میں کہ اللہ مجھے اولاد جیسی نعمت سے نوازے۔مجھ میں کمی کی وجہ سے میری بیوی کو بھی بہت سی باتیں سننی پڑتی تھیں۔ میرے جراثیم زیرو تھے جس وجہ سے اولاد نہیں ہورہی تھی میں نے کافی علاج بھی کروائے لیکن بے سود رہے۔ ایک روز میرا پرانا دوست مجھے ملا اس نے خیریت دریافت کی بچوں کا پوچھا تو میں نے اس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اس نے کہا کہ گھبرانے کی بات نہیں ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا اللہ تعالیٰ نے علاج نہ رکھا ہو۔ اس نے فوراً سے ایک دوست کو کال کی اور اس سے عبقری دواخانے کے بارے میں پوچھااور مجھے کہا کہ تم کل صبح سویرے لاہورکے لیے نکل جائو یہ ایڈریس ہے دواخانے کا وہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب سے مل لینابہت ہی اچھا دواخانہ ہے ابھی جس دوست کو کال کرکے نمبر لیا ہے اس کو بھی یہی مسئلہ تھا تین سال سے اولاد سے محروم تھا لیکن وہاں سے دوائی کھانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس کو بیٹی جیسی رحمت سے نواز دیا۔ میں اگلے روز صبح کی پہلی گاڑی سے لاہور پہنچ گیا اور ٹھیک 9 بجے دواخانے پہنچا جہاں ٹوکن لینے کے بعد آدھا گھنٹہ انتظار کیا پھر باری آنے پر اسسٹنٹ صاحب کو رپورٹس بھی دیکھائی جس پر اسسٹنٹ صاحب نے حوصلہ دیا اور مجھے تقریباً دو ماہ بے اولادی کورس استعمال کرنے کا مشورہ دیا میں نے چار کورس لیے اور واپس گھر آگیا ۔ دوائی کا استعمال باقاعدگی سے کیا دو ماہ استعمال کرنے کے بعد ٹیسٹ کروانے پر رپورٹ دیکھی میں بہت خوش ہوا میرے جراثیم 60 فیصد سے اوپر تھے اور ایک ماہ دوائی کے استعمال سے اللہ پاک نے پانچ سال بعد اولاد کی خوشخبری دی ماشاء اللہ سے اب میرا بیٹا ڈیڑھ سال کا ہوگیا ہے۔ (راجہ منور، وزیر آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں