محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! والد صاحب کو ایک ماہ ہوا تھا شوگر کی شکایت ہوئے میں نے انگریزی ادویات کااستعمال کروانا شروع کیا۔ لیکن انہی دنوں میں عبقری دواخانے کی جانب سے ’’عرق شوگر شفاء‘‘ کےبارے میں عبقری رسالہ میں پڑھا۔ مجھے عبقری سے جڑے ابھی ایک سال ہی ہوا تھا۔ میرے گھر میںاکثر عبقری کی ہی ادویات کا استعمال ہوتا ہے۔ میں آفس سے واپسی پر عبقری دواخانے سے عرق شوگر شفاء کی دو بوتل لے آیا اور والد صاحب کو استعمال کروانا شروع کی شروع شروع میں تو طبیعت بہت ہی زیادہ خراب رہنے لگی میں فوراً سے عبقری دواخانے گیا اور اسسٹنٹ صاحب کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ حقیقت میں بیماری باہر نکل رہی تھی۔ دیسی ادویات بیماری کو جسم میں نہیں بلکہ باہر نکالتی ہیں اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں دوائی کا استعمال جاری رکھیں۔ میں نے گھر آکر والد صاحب کو اس بارے میں بتایا کہ آپ استعمال کرتے رہیں یہ بیماری باہر نکل رہی ہے اور ویسے ہی ہوا تقریباً ایک ہفتے کے استعمال کے بعد طبیعت سنبھل گئی۔ تقریباً عرق شوگر شفاء کی پانچ بوتل کے استعمال کے بعد جو رزلٹ ملا وہ ناقابل بیان ہے جو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتاوالد صاحب کا پیشاب کنٹرول میں نہیں رہتا تھا جو اب کنٹرول میں تھا اور شوگر اپنی نارمل حالت میں آگئی حالانکہ میٹھا بھی کھانا شروع کردیا لیکن شوگر نارمل ہی رہتی ۔ کچھ دن پہلے ابا جی کے پائوں پر ایک زخم کا نشان بن گیا جو دوسرے دن ہی ختم ہوگیا۔ ابا جی کے علاوہ خاندان میں اور بھی کئی افراد شوگر میں مبتلا تھے جن کو میں نے عرق شوگر شفاء استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میرے ایک چچا جی ہیں جو شوگر کے مرض میں مبتلا تھے ان کی شوگر 400 تک چلی جاتی تھی انہوں نے جب سے عرق شوگر شفاء استعمال کیا ہے تب سے ان کی شوگر اب 200 سے بھی اوپر نہیں جاتی اور جب بھی ملتے ہیں میرا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ تم نے بہت ہی اچھی دوائی کے بارے میں بتایا تھا۔ عرق شوگر شفاء ان کے استعمال میں اب بھی ہے۔ (شیخ ندیم احمد، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں