Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سوا کلو گائے کا گوشت بھائی کو موت کے منہ سے کھینچ لایا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

صدقہ دیا اور سیلاب سے بچ گئے
چھ سال قبل شدید بارشیں اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ویسے تو ہر سال ہی دریائے چناب طغیانی پر ہوتا ہے مگر چھ سال قبل تو پانی گوجرانوالہ اور خاص طور پر وزیر آباد کے شہر میں داخل ہوگیا ہمارے محلے میں بھی پانی کا بہت خطرہ تھا سب لوگ یا تو کہیں کسی رشتہ دار کے گھر شفٹ ہوگئے تھے یا اگر گھر ڈبل سٹوری تھا تو اوپر کے پورشن میں سارا سامان اور خود بھی شفٹ ہوگئے تھے۔ میں اور میری بیٹی گھر میں دونوں اکیلی ہوتی ہیں ہمارا گھر بھی ڈبل سٹوری ہے مگر ہم نے اوپر کا پورشن کرائے پر دیا ہوا ہے۔ میرے خاوند بیرون ملک ہوتے ہیں سب لوگ آکر مجھے پوچھ رہے تھے کہ آپ سامان اوپر منتقل کیوں نہیں کررہی اتنے آرام سے کیوں بیٹھی ہیں۔ میں نے کہا ایک تو ہر آفت اور مصیبت سے بچنے کے لیے صبح و شام ایک دعا پڑھتی ہوں وہ یہ ہے۔اَلْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِـمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّـمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا ایک تو اس وجہ سے میں مطمئن تھی دوسری جو سب سے بڑی وجہ تھی وہ یہ تھی کہ میں صدقہ بہت کرتی تھی۔ جب سب لوگوں نے مجھے بہت ڈرایا کے رات سو رہے ہوں گے تو اچانک سیلاب آجائے گا۔ اسی دن میں نے ہزار روپیہ نکال کر ہمارے محلے کی ایک بہت غریب عورت ہے اسے بھجوادیا اور ساری رات آرام سے سوتی رہی۔ سارا محلہ فکر سے جاگتا رہا۔ حالانکہ میں نے یہ صدقہ اپنے پورے محلے کی طرف سے دیا تھا۔ پانی ہمارے محلے میں بھی آیا مگر ہماری گلی محفوظ رہی گیلی تک نہ ہوئی اور باقی محلے میں بھی پانی آیا مگر گھر محفوظ رہے۔ لیکن وزیر آباد کے باقی کئی محلے تباہ ہوئے پانی گھروں میں کئی کئی فٹ تک چلا گیا۔ دکانیں بھی برباد ہوئیں۔ہمارے محلہ کے مکین حیران و پریشان تھے کہ آس پاس سیلاب سے اتنا نقصان ہوا لیکن ہمارا محلہ کیسے محفوظ رہا؟ یہ سب صدقہ اور دعا کی ہی برکت تھی جس نے پورے محلے کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
صدقہ دیا موت ٹل گئی
یہ واقع ضلع سیالکوٹ کے قریب ایک گائوں کا ہے۔ حضرت جی! میرے نانکے اور دادکے تقریباً بہت سے دشمن کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ میرا بھائی جو کہ ماموں کے قتل کا بدلہ لے کر مفرور تھا، پولیس نے بڑی مشکلوں سے اسے گرفتار کیا، ہمیں پتا چلا کہ ہمارے دشمنوں نے بہت ساراپیسہ دے کر انسپکٹر کو بولا ہے کہ میرے بھائی کو پولیس مقابلے میں ماردیں۔ حضرت جی ! ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا کہ ہم بھائی کو بچا لیتے۔ میں نے 313 بار آیت کریمہ اوّل آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھا رو رو کر دعا کی، دوسرا سوا کلو گائے کا گوشت لے کر بھائی کے نام کا صدقہ دیا اور گوشت کو چھت پر ڈال دیا۔ آپ یقین نہیں کریں گے جس رات پولیس نے بھائی کو پولیس مقابلے میں مارنا تھا اسی رات اچانک حکومت کا اختیار تبدیل ہوگیا اور تمام تھانوں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا۔ میرے بھائی کے خلاف ایف آئی آر کٹی اسے سزا ہوئی چند سال بعد سزا کاٹ کر وہ گھر آگیا۔(خالدہ پروین،وزیر آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 825 reviews.