محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے پانچ سال سے پڑھ رہی ہوں بہت ہی اچھا اور منفرد رسالہ ہے جس کو پڑھنے سے خوشی اور سکون میسر ہوتا ہے اس میں دیئے گئے نسخہ جات اور ٹوٹکوں سے انسانیت فلاح پا رہی ہے۔ میرے پڑوس میں ایک خاتون بہت ہی بیمار تھی جس کو حد سے زیادہ خون کی کمی تھی ڈاکٹرز نے اس کو تین بوتل خون لگوانے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کی بیٹی نے مجھے صورت حال سے آگاہ کیا تو میں نے اس کو کہا کہ تم اپنی امی کو ’’خون افزاء ٹانک‘‘ استعمال کروائو ان شاء اللہ ان کا اپنے خون میں ہی اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا کسی کا خون لگوانے کی ضرورت درپیش نہیں آئے گی۔ اس نے کہا باجی آپ میرے گھر آکر میری والدہ کو خود ہی بتادیں۔ میں شام کو اس کے گھر گئی تو اس کی والدہ کو عبقری دواخانے کی ادویات اور خون افزاء ٹانک کے بارے میں بتایا کہ مجھے بھی خون کی کمی تھی لیکن میں نے چھ سے سات ڈبی خون افزاء ٹانک گولیاں استعمال کیں جس سے میری خون کی کمی پوری ہوگئی۔ انہوں نے استعمال کرنے کی حامی بھری تو میں نے فون کرکے چار ڈبی منگوا دی ۔ تقریباً تین ماہ گزرنے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو ان کے ایچ بی میں وافر اضافہ ہوا جس کی بنا پر ڈاکٹرز نے خون کی بوتل نہ لگوانے کا مشورہ دیا جس پر وہ بہت ہی خوش ہوئی کہ ان کو جسمانی کمزوری سے نجات مل گئی۔(زوجہ نوید، عبدالحکیم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں