محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے ایک سال سے مجھے پتھری کا مرض لاحق تھا۔ بہت سی ادویات کا استعمال کیا لیکن بے سود رہا۔ اکثر آدھی رات کو ایسی درد اٹھتی کہ برداشت سے باہر ہو جاتا اور مجھے ہسپتال لے جاتا تھا جہاں ایک دو انجکشن کے بعد درد ختم ہو جاتا لیکن بیماری کا علاج صرف آپریشن ہی تھا جو میں نہیں کروانا چاہتا تھا کیونکہ میری عمر 65 کے قریب ہوگئی تھی ۔ ایک روز میرا بیٹا میرے لیے ’’پتھری ڈائیلاسز کورس‘‘ لے آیا میں نے دیکھا پڑھا اور پوچھا کہاں سے لائے ہو؟ کہنے لگا ابا جی یہ دوائی میرے ایک لاہور والے دوست نے مجھے بھیجی ہے کہہ رہا تھا ایسے دو کورس والد صاحب کو استعمال کروائو یہ پتھری کا شرطیہ علاج ہے ان شاء اللہ تمہارے والد صاحب کو آرام آجائے گا۔میں نے پہلے کورس استعمال کیا جس کے بعد جیسے شدید درد ہوتا تھا ویسے ہونابند ہوگیا میں نے بیٹے سے کہا دوسرا کورس لے آئو تو اس نے لاہور دوست کو کال کی اور دوائی کہاں سے ملتی ہے پوچھا ۔ تو پتہ چلا کہ فیصل آباد میں بھی عبقری دواخانے کی ایجنسی ہے جہا ں سے آسانی سے یہ کورس مل جائے گا بیٹا شام تک کورس لے آیا دوسرے کورس کے استعمال پر میں نے ٹیسٹ کروایا تو میرے گردے میں پتھری کا نام و نشان نہ تھا ۔ ٹیسٹ دیکھ کر میرے دل سے صرف اور صرف عبقری دواخانے کے لیے دعائیں ہی نکلی کہ جس کی دوائی نے مجھے آپریشن سے بچا لیا۔ (ماسٹر عبدالقیوم، فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں