محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ایک جاننے والے کے پائوں پر بڑے بڑے زخم بن گئے جس وجہ سے وہ دن رات تکلیف میں مبتلا تھا زخموں سے خون رستا رہتاتھا ڈاکٹر نے کہا کہ پٹی نہیں باندھنی ورنہ زخم زیادہ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ہوا یوں تھا کہ پہلے پائوں پر چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہوئے جس پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے وہ بڑے پھوڑے بن گئے۔ میں جب اس سے ملنے گیا تو اس کے سراہنے ادویات کا ڈھیر لگا ہوا تھا اس کو ملنے کے بعد میں واپسی گھر آگیا اور آتے ہی عبقری رسالہ کھولا کیونکہ جب بھی مجھے کوئی بیماری کی علامات نظر آتی ہیں تو میں عبقری رسالے سے مدد لیتا ہوں اس میں کوئی نہ کوئی دوائی ایسی ہوتی ہےجو اس بیماری کامقابلہ کرسکے۔ لیکن میں اپنے رشتہ دار کو کوئی دوائی نہیں دینا چاہتا تھا کیونکہ ادویات کا تو ڈھیر اس نے پہلے ہی کھا رکھا تھا۔ میں نے عبقری رسالہ کے صفحات پلٹنا شروع کیے پر کوئی چیز ایسی نہ ملی پھر جب میں نے بیک ٹائٹل دیکھا تو نیچے ایک چمک کے بارے میں پڑھا کہ یہ برتن دھونے کے ساتھ ساتھ زخموں کے لیے بھی راحت کا باعث بنتی ہے تو میں اگلے روز عبقری دواخانے سے چمک لے کر اس کے پاس گیا اور جاتے ہی اس کے زخموں پر راکھ کا چھڑکائو کردیا جس سے چند گھنٹوں بعد جو خون رستہ تھا رسنا بند ہوگیااس نے مجھ سے پوچھا یہ ہے کیا میں نے اس کو تمام تفصیل بتائی اور روٹین سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ایک ہفتے بعد اس کا فون آیا کہ زخم بھرنا شروع ہوگئے ہیں میں نے تمام ادویات بھی کھانا بند کردی ہیں۔(اشفاق احمد، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں