محترم حکیم صاحب السلام علیکم! غموں، دکھوں، مسائل و مشکلات کے سمندر میں ڈوبا ہوا تھا کوئی راہ نظر نہیں آرہی تھی۔ معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے تھے کچھ بھی نہیں بچا تھا۔میں بغیر اجازت کوئی نہ کوئی وظائف کرتا رہتا۔ وظائف کی شرطوں کو پورا نہیں کرتا تھا جس کا فائدہ بھی حاصل نہ ہوسکا۔ بیوی ، بچے بیمار آئے دن ایک نئی مصیبت میرے دروازے پر دستک دیتی تھی۔اب تو دل میں ایک ہی خواہش تھی بس سکون مل جائے۔ اسی سکون کی تلاش میں میں تسبیح خانے آیا اور تین دن اعمال و وظائف کیے روح کو سکون ملا ہمت ملی۔تسبیح خانے میں جو اعمال و وظائف کیے اس کے اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ایک عجیب سا روحانی سکون محسوس ہوتا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا تین دن روحانی چلہ کرنے کے بعد گھر گیا تو گھر میں بھی سکون میسر ہوا بچے بہت بیمار ہوتے تھے لیکن اب نہیں ہوتے معاشی مشکلات بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ ( محمد سلیم، لاہور)
جسم کی دردیں ختم ہوگئیں
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ تسبیح خانے کا فیض قیامت تک جاری رکھے۔میرا مسئلہ جادو کا تھا جسم میں ایسی دردیں رہتی کہ جیسے کسی نے بہت مارا ہو۔ میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے دیسی و انگریزی ادویات کا بہت استعمال کیا لیکن جسم کی دردیں نہیں جاتی تھیں۔ میں نے پہلی بار روحانی چلہ میں شرکت کے لیے تین دن تسبیح خانے میں گزارے اور اعمال و وظائف دھیان اور پوری توجہ سے اپنے جسم کے دردوں کا تصور کرکے کیے جس کا رزلٹ مجھے تسبیح خانہ میں ہی مل گیا جسم کی دردیں کافی کم ہوگئیں۔(فرحت رزاق، فیصل آباد)
کمر اور پسلیوں میں درد ختم ہوگیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے کچھ جسمانی اور کچھ گھریلو مسائل کا سامنا تھا۔ جسمانی مسئلہ یہ تھا کہ میری آنتیں جکڑی ہوئی تھیں اور گھریلو مسئلہ یہ تھا کہ میری بیٹی سسرال میں خوش نہیں تھی۔ اس نیت سے میں نے تین دن تسبیح خانے میں گزارے اور اعمال و وظائف کیے۔ تسبیح خانے میں لنگر کھانے سے ایک رات ایسا لگا جیسے میرے پیٹ میں کوئی ہلچل ہورہی ہے میری جکڑی ہوئی آنتوں نے حرکت شروع کردی اور اعمال کرتے ہوئے اچانک میری بیٹی کا چہرہ میرے سامنے آگیا جیسے حقیقت میں وہ میرے سامنے بیٹھی ہے اور بہت خوش ہے ۔ تین دن تسبیح خانے میں اعمال کرنے کے بعد گھر گیا تو بیٹی کا فون آیا کہ سسرال میں سب معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں یہ سن کر میں آبدیدہ ہوگیا اور دل میں سوچنے لگا کہ یہ سب تسبیح خانے میں کیے گئے اعمال کا نتیجہ ہے کہ میرے رب نے میرے تمام مسائل کو حل کردیا۔ (طارق کمال، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں