محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ادویات بھی میر ےزیر استعمال ہیں۔میرے چہرے پر کافی دانے اور چھائیاں ہوگئیں میں نے سوچا عبقری کی ایجنسی سے ’’دیسی کریم‘‘ لے کر آتی ہوں اس سے ضرور فرق پڑ جائے گا۔ اگلے دن میں جب ایجنسی پر گئی اور ’’دیسی کریم‘‘ کا آرڈر دیا تو دوکاندار نے کہا دیسی کریم ابھی موجود نہیں آپ اس جیسی ہی ایک اور کریم ہے وہ لے جائیںمیں نے کہا نہیں میں نے صرف دیسی کریم ہی لینی ہے لیکن اس کے بے حد اصرار پر میں نے اس سے کسی اور کمپنی کی کریم لے لی اور گھر آگئی اس کا استعمال شروع کیا دو دن لگاتار لگانے سے میرے جلد جل گئی اور چہرے پر اتنی جلن ہو کہ برداشت سے باہر ہوگئی تھی۔گھر عبقری دواخانہ کی مرہم سکون پڑی تھی وہ لگائی تو جلن میں افاقہ ہوا ۔ پھر سوچنے لگی کہ کاش میں اس سے یہ کریم نہ لیتی اور آئندہ سے عہد کرلیا کہ سوائے عبقری دواخانے کی کریم و ادویات کے کسی دوسری کمپنی کی کوئی بھی اشیاء نہیں لوں گی یہ میرے لیے کسی سبق سے کم نہیں تھا۔ اس لیے میری عبقری کے قارئین سے درخواست ہےکہ صرف اور صرف عبقری کی ہی کی اشیاء خریدیں ، ایجنسی ہولڈر جو مرضی کہے آپ اس کی بات پر یقین مت کریں ورنہ آپ کا بھی وہی حال ہوگا جو میرا ہوا چہرہ بھی جل گیا ، پیسوں کا بھی نقصان ہوا، وقت کا بھی نقصان ہوا۔(ص،ا)
عبقری کی اپنے کسٹمرز سے گزارش ہے کہ جب بھی عبقری دواخانہ کی ایجنسی پر جائیں صرف عبقری دواخانہ کی تیار کردہ مستند اور معیاری ادویات کا ہی انتخاب کریں۔ جو کہ بارہا کی آزمودہ‘ سوفیصد خالص جڑی بوٹیوں‘ مغزیات اور عرقیات سے تیار کی جاتی ہیں‘ جن کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔ علاوہ ازیں ادارہ کسی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں! اگر کوئی ایجنسی ہولڈر آپ کو کسی اور کمپنی کی دوا ‘ شہد یا فوڈ آئٹم دینے میں بضد ہو تو اس نمبر پر فوراً ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کیجئے۔ 03438710009۔ ادارہ ایسے ایجنسی ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ مزید ادارہ آپ کا مشکور رہے گا۔شکریہ! (ادارہ عبقری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں