Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آئیے جانیے آپ کیلئے کون سارنگ مفید ہے!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

رنگوں کا اثر آپ کی زندگی پر بہت زیادہ ہوتا ہے، اچھے رنگ پہن کر آپ خوشگواریت محسوس کرتے ہیں، آپ کو اپنا موڈ بھی اچھا لگتا ہے، موسم، جگہ، ہر چیز سے خوشگواریت کا احساس ہوتا ہے، کوئی بھی مخصوص ماحول جو کہ آپ کے اردگرد ہو وہ کسی شخص، چیز یا جگہ کا پیدا کردہ ہوتا ہے، تو آپ اپنی موجودگی سے لوگوں کو کیا محسوس کروانا چاہتے ہیں؟ آپ کی موجودگی سے دوسرا کیا تاثر لیتا ہے؟ پہلے تو یہ طے کرلیں کہ آپ کس قسم کی شخصیت ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایک کلر ٹیسٹ دے رہے ہیں جس سے پتہ چلے گا کہ آپ کس طرح کی شخصیت ہیں۔ ہر ایک کی شخصیت کے کچھ رنگ ہوتے ہیں، یہاں آٹھ رنگوں کے بارے میں ان کی خصوصیات کے بارے میں بتایا جارہا ہے آپ ان میں سے اپنا رنگ تلاش کریں اور نیچے دی گئی خصوصیات سے اپنا موازنہ کرکے دیکھیں، ہمیں یقین ہے کہ آپ کو یہ تجربہ دلچسپ لگے گا۔
مثبت سوچ
اگر آپ کا رنگ زرد ہے اور یہ سورج کی طرح چمکتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے متاثر ہو جاتی ہیں، اور ہر چیز کی آپ کی نظر میں اہمیت ہے کیونکہ آپ ہر چیز میں خوبصورتی تلاش کرنے والے لوگوں میں سے ہیں۔ آپ یہ بات سمجھتی ہیں کہ کسی کی تعریف کرنا زیادہ بہتر ہے بجائے اس پر تنقید کرنے کے۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے درحقیقت مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔
ٹھنڈے مزاج اور پرامن
اگر آپ کا رنگ نیلا ہے اور یہ آسمان کی طرح دکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ میں قدرتی طور پر یہ صلاحیت ہے کہ آپ اپنی بات دوسرے تک بہت احسن طریقے سے پہنچا سکتے ہیں، اور اپنے دوستوں میں صلح صفائی اور امن کے سفیر کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آپ عام طور پر اپنی برداشت سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ آپ مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی صبر اور ٹھنڈے مزاج سے قابو پاسکتے ہیں۔
مسابقت پسندی
اگر آپ کا رنگ سرخ ہے اور یہ بھڑکتا ہوا ہے تو! آپ میں لڑنے کی ہمت اور مقابلے کا دم ہے اور آپ کہیں بھی اپنی بات کو منوانے کا فن جانتے ہیں اور ہر معاملے میں بہت واضح موقف رکھتے ہیں۔ آپ کے پاس وہ پوزیشن رہتی ہے کہ جس میں طاقت آپ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، اور آپ دوسرے پر حکومت کرتے ہو، آپ اپنے گروپ کے لیڈر ہوتے ہو۔ آپ مزاج کے تیز ہیں اور کوئی بھی مزاج کے خلاف بات آپ کو مشتعل کردیتی ہے۔
ہر دلعزیز اور سوشل
نارنجی یا اورنج رنگ پسند کرنے والے عام طور پر اچھی طبیعت کے ، مقبول اور ہر دلعزیز شخصیت ہوتے ہیں۔ آپ بہت آسانی سے اپنی مسکراہٹ اور اپنی گفتگو سے لوگوں کو دوست بنالیتے ہیں۔ اگر یہ شادی شدہ ہوں تو اپنی دوستانہ طبیعت کی بدولت اپنے شریک حیات کے ساتھ تعلقات کو دوستانہ انداز میں ہلکے پھلکے انداز میں نبھاتے ہیں، اگر غیر شادی شدہ ہوں تو بھی صنف مخالف میں خاصے مقبول ہوتے ہیں، یہ پیدائشی سیاستدان ہوتے ہیں، یہ جو بھی پیشہ اختیار کریں ‘ آفس میں اپنے ساتھیوں میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ یہ شاذ و نادر ہی سنجیدہ نظر آتے ہیں یا کسی بھی سخت اصول کی پابندی کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
ہر چیز میں توازن رکھنا جانتے ہیں
جن لوگوں کو سبز رنگ پسند ہے وہ اپنی راہ کا تعین کرنا خوب اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ بہت حساس،محترم اور ذمہ دار ہوتے ہیں، ایک حدتک منہ پھٹ ہوتے ہیں جو لوگ سبز رنگ پسند کرتے ہیں وہ اکثر سوشل اور اپنے آس پڑوس کے لیے بہت تعاون کرنے والے اور اچھے پڑوسی ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ بہت دوست بناتے ہیں اور کسی نہ کسی سوشل آرگنائزیشن سے جڑے رہنا پسند کرتے ہیں۔ پارٹیز میں جانا، ہلا گلا کرنا، اچھا کھانا کھانا پسند کرتے ہیں، یہ ہر حال میں چاہے وہ معاشی صورتحال ہو یا سوشل دونوں میں اپنے آپ کو ٹاپ پوزیشن میں رکھنا پسند کرتے ہیں، یہ مستقل دوستوں کی سنگت پسند کرتے ہیں۔
حساس اور تعمیری شخصیت
جامنی رنگ پسند کرنے والے دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں پہلے حساس ہوتے ہیں جو کہ اندر سے بہت گہری حساسیت رکھتے ہیں، قوت برداشت بہت ہوتی ہے، کری ایٹو ہوتے ہیں نت نئے خیالات اور آئیڈیاز پر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ اپنے کام کے ساتھ بہت مخلص ہوتے ہیں۔ اور دوسری طرح کے لوگ آرٹسٹ ، تصوف کو پسند کرنے والے اور منفرد افراد ہوتے ہیں۔ اس طرح کے افراد کو دیکھ کر آپ کو ہر طرف نیکی، مروت اور اچھائی کا احساس ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں کہیں جنگ، بیماری، دکھ اور غربت نہیں ہے۔ جامنی رنگ کو پسند کرنے والے پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، اور آرٹ اور ادب کے دلدادہ ہوتے ہیں، کچھ افراد خود بھی آرٹسٹ ہوتے ہیں۔
وقت کے ساتھ کبھی نہ بدلنے والی شخصیت
برائون رنگ والے اپنے مقاصد کا تعین کرکے اپنا کام کرتے ہیں۔ اپنے احداف متعین کرکے ان کو حاصل کرنے کی سعی کرتے ہیں، اپنی کوششوں کو کامیاب کرنا جانتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں وقت کے ساتھ ساتھ کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت ان کو چھو کر گزر گیا ہے۔ آپ کا ذہن بہت تیزی سے کام نہیں کرتا، چیزوں کو سمجھنے میں تھوڑا سا ٹائم لگتا ہے لیکن آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں، آپ کے پاس ٹائم نہیں ہوتا کہ غیر حقیقی یا خیالی چیزوں پر اپنا وقت ضائع کریں۔
نفیس اور نازک
گلابی رنگ والے بھی دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو بہت محفوظ زندگی گزارتے ہیں اور بڑے ہونے کے باوجود ان میں بچپن کی معصومیت نظر آتی ہے، گلابی رنگ میں نفاست، نزاکت اور اندر سے پاکیزگی نظر آتی ہے۔ نوجوان لوگ جو گلابی رنگ پسند کرتے ہیں وہ اپنے خیالوں اور خوابوں کی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ زندگی بہت رومانٹک اور خوبصورت ہے۔ یہ سرخ رنگ کی ہی ایک قسم ہے، اور عام طور پر اس کو پسند کرنے والی اپر یا مڈل کلاس کی خواتین ہوتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 806 reviews.