محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس چند وظائف ہیں جو میں مخلوق خدا کیلئے عام کرنا چاہتا ہوں‘ مخلوق خدا میں خیر بانٹنے کیلئے عبقری سے بہتر پلیٹ فارم اور کوئی نہیں۔ ان شاء اللہ قارئین اپنے مسائل کے حل کیلئے انہیں ضرور آزمائیں گے۔
بیٹے یا بیٹی کی شادی نہ ہورہی ہوتو اکیس دن یہ کریں!
اگر کسی کے بیٹے یا بیٹی کی شادی نہ ہوتی ہو اور وہ چاہے کہ اچھی جگہ اور جلدی ہو جائے۔ اس کے لیے 3313مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد 21 روز تک اس آیت کو پڑھے اور اوّل آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھے۔سُبْـحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِـمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِـمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ
گھر سے آسیب اور شریر جنات کایقینی خاتمہ
جس گھر میں آسیب کا قبضہ ہو شریر جنات آتے ہوں اور گھر والوں کو تنگ کرتے ہوں۔ پتھر گراتے ہوں اور آگ دکھاتے ہوں تو اس کا مفید اور بارہا آزمایا ہوا علاج یہ کہ چار عدد کیلیں لے لیں اور ان میں سے ہرکیل پر پچیس مرتبہ ’’اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا وَّاَکِیْدُ کَیْدًا۔ فَمَھِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًا‘‘(سورئہ طارق ۱۵ تا ۱۷) پڑھ کر دم کریں اور مکان یا متاثرہ کمرے کے چاروں کونوں میں گاڑدیں۔ اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل ہو جائے گا اور قرآنی عمل کی برکت سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ
بچے اب سوکھے پن کا شکار نہیں ہوں گے
اگر کسی بچے یا بڑے کا جسم بہت زیادہ کمزور ہو جائے اور بظاہر کوئی مرض معلوم نہ ہوتا ہو اس مرض کیلئے ایک ہزار تیرہ مرتبہ اس آیت کو نماز عشاء کے بعد پڑھ کر ایک پائو چنبیلی یا سرسوں کے تیل پر دم کرکے رکھ دیں پھر اس تیل سے تھوڑی تھوڑی ہر روز مالش کریں انشاءاللہ گیارہ دن میں مریض قوی اور تندرست ہوگا۔اس تیل کو ختم نہ ہونے دے‘ روزانہ اس میں مزید تیل ڈالتا جائے۔ تاثیر وہی رہے گی۔
بچے کا دودھ چھڑانے کیلئے
بچے دودھ نہ چھوڑ رہا ہوتو ماں کے لیے انتہائی پریشان کن صورتحال پیدا ہوجاتی ہے‘ اس کیلئے ایک انتہائی کامیاب عمل پیش کررہا ہوںایسے بچے کیلئے سورۃ البروج(پارہ نمبر۳۰) لکھ کر پلاسٹک کور چڑھا کر اس بچے کے گلے میں باندھ دیں ان شاء اللہ باآسانی دودھ چھوڑ دے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں