(۱)گزشتہ چند سالوں سے چڑیوں کو باجرہ پانی ڈالنے کی عادت ہے اور چڑیوں کے پانی کا برتن بھی خود دھوکر رکھتی ہوں اور جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو چڑیوں کے پانی کا برتن دھوتے ہوئے دعا کرتی ہوں کہ یااللہ مجھے ہدایت عطا فرما‘ میرے گناہوں سے درگزر فرما دے‘ مجھے بخش دے ‘میری یہ خدمت قبول فرما لے اوراس کے بعد اپنے موجودہ مسئلے کے حل ہونے کی دعا کرتی ہوں‘ یقین کیجئے میرا مسئلہ بہت جلد حل ہوجاتا ہے۔
(۲)قے آجائے یا آرہی ہو تو اللہ اکبر پڑھنا شروع کردیتی ہوں طبیعت سنبھل جاتی ہے‘ ہر کھانے کے بعد تین بار سورئہ قریش پڑھتی ہوں جس سے پیٹ ، معدہ، گیس کے تمام مسائل سے محفوظ رہتی ہوں۔(۳)میرا گھر کرائے کا، آمدنی بہت کم، قرض بھی بہت اور سارا نظام بہت مشکل سے چل رہا تھا، تسبیح خانہ اور عبقری کے نظام کی حفاظت کی نیت سے روزانہ صبح و شام 313 مرتبہ حـٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنا شروع کیا ، کچھ ہی عرصہ میں میرے گھر کے نظام میں بہتری ہوگئی کچھ قرض بھی ادا کرنا شروع کیا ہے‘ امید ہے آگے اور بہتری ہو جائے گی ان شاء اللہ۔(پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں