Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے ولیمے پر کیوں نہیں بلایا؟ بہن بھائی کی لڑائی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

حضرت جی میں کچھ فوائد جو تسبیح خانہ سے تعلق کے بعد مجھے ملے وہ لکھ رہا ہوں۔ یَارَءُوْفُ کے فوائد:حضرت جی تسبیح خانہ آنے کے بعد میں فیصل آباد کزن کی شادی پر گیا‘ شادی میں بہن اور بھائی کی ناراضگی ہوگئی ‘بھائی بہن سے کہتا ہے کہ تو نے مجھے ولیمے پر دعوت نہیں دی‘ اس لیے دونوں کی ناراضگی ہوگئی پھر سب بہن بھائی ان دونوں کی صلح کرنے کے لیے جمع ہوئے ۔ میں نےان کی بیوی، بیٹی اور بیٹوں کو کہا کہ معاملہ بہت خراب ہوگیا ہے آپ سب یَارَءُوْفُ پڑھیں تقریباً پانچ یا دس منٹ کے بعد دونوں بہن بھائی میں صلح ہوگئی۔ مجھے ماموں کہتے ہیں کہ تیری تسبیح کی وجہ سے صلح ہوئی ہے ۔
اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کے فوائد
ایک عرصہ سے میرا معمول تھا کہ جب بھی کوئی چیز گم ہو جاتی ہے یا میں کچھ بھول جاتا ہوں تو فوراً اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھتا ہوں۔ پانچ منٹ یا کچھ دیر کے بعد وہ چیز مل جاتی ہے یا پھر یاد آجاتی ہے۔ ایک دفعہ میں کمپیوٹر کا پاس ورڈ بھول گیا دو سال سے میں نے کمپیوٹر استعمال نہیں کیا تھا اس وجہ سے پاس ورڈ بھول گیا۔ میں نے اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنا شروع کیا تھوڑی ہی دیر پڑھا تو پاس ورڈ فوراً یاد آگیا۔ دوسرا واقعہ یہ ہوا کہ میری بہن نے اپنے بیٹے کو مارا تو وہ غصے میں گھر سے چلا گیا اس کی عمر تقریباً پانچ یا چھ سال ہوگی بہت ڈھونڈ نہ ملا میری بہن بہت رو رہی تھی میں نے تسلی دی کہ تم اپنے گھر آجائو میں ڈھونڈ کر لاتا ہوں تو میں نے اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کا ورد شروع کردیا تھوڑی دیر میں کیا دیکھتا ہوں کہ میرا بھانجا میرے سامنے سے آرہا ہے میں پھر اس کو گھر لے گیایہ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کی ہی برکات تھی۔
آیۃ الکرسی کے فوائد
ایک پرانا واقعہ یاد آگیا میں میرا کزن اور اس کا دوست نہر کے پل پر گئے مجھے وہاں پر ایک تعویذ بہانا تھا میرے کزن نے موٹر سائیکل غلط جگہ روک دی میں نے اس کو منع کیا مگر وہ نہ مانا اتنے میں دوسری موٹر سائیکل آئی جس پر دو افراد سوار تھے مجھے کہنے لگے آٹا ڈال رہے ہو میں نے کہا جی اس کے بعد انہوں نے فوراً سے پسٹل نکالی اور کہا جو بھی ہے نکال دو۔ میں نے آیۃ الکرسی پڑھنا شروع کردی‘ انہوں نے پہلے میرے کزن اور پھر اس کے دوست سے پیسے ، موبائل وغیرہ لیے اب تیسرے نمبر پر میری باری تھی لیکن میں حیران تھا کہ وہ مجھ سے بغیر کچھ لیے موٹر سائیکل پر بیٹھے اور چلے گئے یہ سب آیۃ الکرسی کی وجہ سے ہوا کہ میرا مال محفوظ رہا۔(پوشیدہ، کراچی)

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 794 reviews.