(عبدالکریم، قلات)
نسخہ برائے جریان:
اس میں پانچ فوائد ہیں (۱)جریان کو بند کرتا ہے، (۲)کمردرد میں مفید، (۳)پائوں کے درد میں مجرب ہے۔ (۴)طاقت کو بڑھاتا ہے، (۵)دودھ پلانے والی مائوں کے دودھ کو بڑھاتا ہے۔ ھوالشافی: اسگندھ نا گوری، بداری کند، زخم حیات، کلونجی، گوند کیکر، گوند کتیرا، مصری سب کو ہموزن لے کر پیس لیں‘ سفوف بنائیں ایک چمچہ صبح ایک چمچہ شام دودھ کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔ مصری دو چند ڈالیں۔
بے ہوش کو ہوش میں لانے کے لیے نسخہ
ھوالشافی: نوشادر ٹھیکری، چونا ہر ایک کو الگ الگ کوٹیں اور جدا جدا رکھنا ہے جس وقت آدمی بے ہوش ہو ہر ایک سے ایک ایک چٹکی لیکر ہتھیلی پر ڈالیں اور خوب ملیں اور تھوڑی سی سونگھا دیں جلد ہوش میں آجائے گا۔
نسخہ برائے نکسیر
ھوالشافی:دارچینی کو پیس کر سفوف بنالیں ایک چمچ شام کو ایک گلاس دودھ میں ڈالیں اور رکھ دیں صبح نہار منہ پی لیں ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کرلیں تین روز تک استعمال کرنے پر نکسیر کا مسئلہ دوبارہ نہیں ہوگا بہت مجرب ہے۔
بے اولادی کے لیےکچے دیسی انڈےکا ٹوٹکہ
صبح نہار منہ ایک انڈہ دیسی کچا استعمال کرنا ہے اور یہ عمل پورے اکیس دن کریں۔ اس سے کمر مضبوط اور طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔بے اولاد ی کا مرض ختم ہوتا ہے۔
نسخہ برائے فالج
زیتون کے پتوں کی چائے بنا کر پی لیں۔ ایک اور نسخہ کلونجی ایک چٹکی‘ ایک دانہ لہسن اور ایک چمچہ شہد میں مکس کرکے روزانہ استعمال کریں ‘نسخہ اس وقت تک استعمال کرنا ہے جب تک مریض ٹھیک نہ ہو جائے۔
نسخہ برائے آنکھ
ھوالشافی:فلفل دراز، سونٹھ، سرمہ کو پیاز کے پانی میں ڈال کر کھرل کریں تاکہ سرمہ بن جائے۔ رات کو ایک ایک سلائی دونوں آنکھوں میں لگائیں۔ آنکھوں کو روشن کرتا ہے اور آنکھوں کی جملہ بیماریوں کو بھی ختم کرتا ہے۔
نسخہ برائے زخم کے لیے
زخم حیات ایک بوٹی ہے اس کوکسی بھی مرہم میں مکس کرکے زخم پر لگائیں اور پٹی باندھ دیں۔ یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک زخم ٹھیک نہ ہو جائے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں