آنکھوں کا موتیا ختم: ایک سال قبل میری دونوں آنکھوں میں موتیا اُتر آیا تھا نوبت آپریشن تک آ پہنچی تھی۔ میں نے یقین کے ساتھ سورئہ یٰسین شریف روزانہ موتیا ختم کی نیت رکھ کر تقریباً دو ماہ تک پڑھی۔پھر جب میں نے دوبارہ ایک سرجن کو چیک اپ کرایا تو موتیا ختم ہوچکا تھا۔ الحمدللہ اللہ کے کلام میں برکت اور اثر ہے بشرطیکہ اعتقاد سچا ہے۔گھٹنوں کے امراض سے فوری چھٹکارا:میرے ایک کزن جن کی عمر 60 سال ہے گھٹنوں کے درد میں مبتلا تھے۔ انہوں نے روزانہ نہار منہ چار گلاس پانی پینا شروع کیا۔ ایک ڈیڑھ ماہ میں اس بیماری سے نجات مل گئی۔ تندرست ہونے کے بعد وہ دو دو من وزن بھی اٹھا لیتے تھے۔ (طریقہ استعمال)پہلے دن ایک گلاس پانی پینا شروع کریں پھر روزانہ بڑھاتے جائیں اس طرح دو چار گلاس تک لے جائیں شروع میں آپ کو بار بار پیشاب آئے گا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کچھ ہی دن بعد آپ عادی بن جائیں گے اور پیشاب کنٹرول ہو جائے گا۔ جانور کو پانی پلایا بچہ تندرست ہوگیا :میرا بیٹا ڈیڑھ سال قبل موٹر سائیکل سے گرا تو اس کی کہنی میں سخت چوٹ لگی جس سے کہنی کا جوائنٹ ٹوٹ گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ فی الحال ہم نے کہنی کا جوائنٹ جوڑ کے لیے پٹی کردی ہے لیکن اس کا واحد حل آپریشن ہی ہے جس میں ہم اس کے اندر وائر ڈال کر جوائنٹ کو جوڑ دیں گے اس کے لیے آپ پندرہ دن بعد آنا پھر آپریشن ہوگا۔ میں نے اسی دن اپنے گھر کے باہر کتوں، بلیوں کے لیے پانی پینے کی جگہ بنائی اور روز بیٹے کی کہنی ٹھیک ہونے کی نیت سے جانوروں کو پانی پلاتا رہا۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا ڈاکٹروں نے پندرہ دن بعد آپریشن کے لیے بلوایا تھا ہم لوگ ٹھیک پندرہ دن بعد آپریشن ہی کا ذہن رکھ کر گئے ڈاکٹروں نے بازو کا چیک اپ کیا اور ایکسرے کرکے دیکھا تو جوائنٹ بالکل کہنی سمیت لگ گیا تھا۔ اس کے بعد آج تک کوئی درد بھی نہیں ہوا میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہے۔ یہ سب صدقہ کی برکات ہے کیونکہ مومن کا صدقہ پہاڑ کو بھی ہٹا دیتا ہے۔ ہر بیماری میں سب سے پہلے صدقہ لازمی دیں بعد میں علاج کا سوچنا چاہیے۔ (ڈاکٹر اے بی لاسی،حب بلوچستان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں