Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے روزمرہ کے مسائل اور ان کا حل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

چہرے پر چھائیاں

میرے چہرے پر بڑے بڑے سیاہ دھبے پڑگئے ہیں، مجھے بتائیے کہ کیا کروں؟(زہرا، اسکردو)
مشورہ: جہاں آپ رہتی ہیں وہاں تازہ پھل دستیاب ہیں۔ خوبانی کی گری کا تیل بھی عام مل جاتا ہے۔ آپ تھوڑا سا تیل لیجئے پھر ایک لیموں کے چار ٹکڑے کرکے ایک ٹکڑے کا رس تیل میں ملا کر رات کو لگا کر سو جائیے۔ صبح بیسن سے منہ دھولیجئے۔ اس کے علاوہ گائوں میں اکثر بالائی یا دودھ سےمکھن نکالتے ہیں۔ آپ کریم کی ایک شیشی جتنا تازہ مکھن لیجئے، طشتری میں رکھئے اور ٹیڑھا کرکے سارا پانی نکال لیجئے۔ پانی نہیں رہنا چاہیے۔ اب مشک کافور کی دو ڈلیاں پیس کر اچھی طرح پلیٹ میں رکھیئے مکھن میں ملا کر شیشی میں بھر لیجئے۔ عشاء کی نماز پڑھ کر اچھی طرح منہ دھو کر خشک کیجئے۔ پھر کافور اور مکھن والی کریم چہرے پر لگائیے اور سو جائیے۔ ایک ماہ کے اندر نمایاں فرق محسوس ہوگا۔یہ تمام دیسی بے ضرر ٹوٹکے ہیں‘ آپ استعمال کیجئے ان شاء اللہ آپ کے چہرےکے تمام مسائل کا حل ان میں موجود ہے۔

نیند نہیں آتی

میری عمر 34سال ہے اور میں سکول میں پڑھاتی ہوں۔ تین چار ہفتوں سے میری نیند غائب ہوگئی ہے۔ رات کو کروٹیں بدلتی رہتی ہوں۔ نیند کا جھونکا آتا ہے مگر پھر غائب۔ میری ملازمت پر برا اثر پڑ رہا ہے مزاج بھی چڑچڑا ہوگیا۔ رات آئے تو مجھے خوف آتا ہے کہ کیسے گزرے گی۔ نیند کی گولیاں کھانا نہیں چاہتی، اس کی عادی ہو جائوں گی۔ آپ مجھے مشورہ دیجئے اور بتائیے کہ کس طرح ٹھیک ہوں گی۔ سردرد کے علاوہ پٹھوں میں بھی تکلیف رہنے لگی۔ (س،ف)
مشورہ:آپ پڑھاتی ہیں، ممکن ہے دماغ میں خشکی کی وجہ سے یہ تکلیف ہوگئی ہو۔ ایسے میں بادام کا تیل لگانے سے فرق پڑسکتا ہے۔ رات کو کنپٹیوں پر تیل کی ہلکی مالش کیجئے۔ خوشبو بھی نیند لاتی ہے ۔ مثلاً رات کی رانی کا عطر نیند لاتا ہے۔ دس بادام رات کو بھگو کر صبح چھلکا اتار لیجئے۔ اس میں آدھا چمچ خشخاش اور ایک چھوٹی الائچی ملا کر باریک پیس لیجئے۔ اب ایک دودھ کا بڑا گلاس گرم کیجئے، ایک جوش آجائے تو بادام وغیرہ ملا کر دو تین جوش آنے دیں۔ پھر اتار کر چینی یا شہد حسب خواہش ملا کر رات کو سوتے وقت پی لیجئے۔ جسمانی کمزوری کے لیے مفید نسخہ ہے۔ بادام صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ بادام، چھوہارے، الائچی وغیرہ مصری یامکھن میں ملا کر کھانے سے بھی دماغی، اعصابی، جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔

چار روٹیاں‘شام کو چپس اور میٹھا پسند ہے! موٹی نامعلوم کیوںہورہی ہوں؟

میں دن بہ دن موٹی ہورہی ہوں کھانا بہت کم کھاتی ہوں پھر بھی جسم پر گوشت چڑھ رہا ہے۔ گردن اس قدر موٹی ہوگئی ہے کہ سلوٹیں نمایاں ہیں‘ میرا کھانے کا نظام کچھ یوں ہے۔ صبح ایک پراٹھا دہی کے ساتھ کھا کر اوپر سے چائے پی لیتی ہوں۔ دس بجے ایک چائے کی پیالی پیتی ہوں ساتھ تین سے چار بسکٹ کھاتی ہوں۔ دوپہر کو تین روٹیاں کھاتی ہوں۔ شام کو آلو کی چپس تل لیتی ہوں اور رات کو صرف ایک روٹی سالن کے ساتھ‘ اس کے بعد ایک بڑا گلاس دودھ کا پیتی ہوں۔ اس کے باوجود میں موٹی ہورہی ہوں۔ میٹھی چیزیں بہت پسند جب کھانا شروع کرتی ہوں تو ڈٹ کر کھاتی ہوں‘ چاکلیٹ تو میری پسندیدہ ہے۔ مزید آپ سے پوچھنا تھا کہ کھیرے کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟ (ناز وحید ،لاہور)
مشورہ:چکنائی اور میٹھی چیزیں کھانا چھوڑ دیجئے۔ اگر آپ اسی طرح کھاتی رہیں تو آپ کا وزن چند ماہ میں دگنا ہو جائے گا۔ تلے ہوئے چپس، پکوڑے، پراٹھے وغیرہ کھانا چھوڑ دیجئے۔ آپ سب گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیے اور چھوٹی پلیٹ لیجئے۔ سلاد بنا رکھیے۔ کھانے کے آداب ہیں جو کھانا بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر نہ کھایا جائے اس میں برکت نہیں ہوتی۔ آپ بسم اللہ پڑھ کر کھانا کھائیے۔ کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھانا چاہیے، اس سے صحت خراب ہوتی ہے۔ ان ترکیبوں پر عمل کرنے سے کسی دوا کے بغیر آپ کا وزن کم ہو جائے گا۔ دودھ پئیں تو بالائی اتار کر اور ناشتے میں پراٹھا کھانا چھوڑ دیں۔ آپ سادہ روٹی دہی کے ساتھ کھاسکتی ہے۔

پائوں سوج جاتے ہیں
میرا وزن زیادہ ہے گھریلو خاتون ہوں کام کرتی ہوں تو رات کو میرے پائوں سوج جاتے ہیں اور ان میں تکلیف بھی ہوتی ہے۔ یہ بیماری کیسے دور ہوگی؟ (شاہدہ امین، جہلم)
مشورہ: آپ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کیجئے۔ گھی اور چکنائی کم سے کم کھائیے۔ وزن زیادہ ہوتو پائوں ویسے بھی دُکھنے لگتے ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے دس منٹ کے لیے گرم پانی میں تھوڑی سی رائی کا سفوف ڈالیے، ایک چمچ سے زیادہ ہو اس میں پائوں بھگوئیے۔ دس منٹ بعد نکال کر خشک کیجئے۔ مزید براں زیتون کا تھوڑا سا تیل لے کر پائوں پر ہر طرف مالش کیجئے۔ رات کو سونے سے قبل ایک تکیہ پائوں کے نیچے رکھیےتاکہ وہ اونچے رہیں۔ یوں آپ آرام سے سوئیں گی۔ باورچی خانے میں ایک سٹول رکھیے اس پر بیٹھ کر سبزی وغیرہ کاٹیے زیادہ دیر کھڑے رہنے سے بھی پائوں سوج جاتے ہیں ۔

کمر درد
میری کمر میں بہت درد رہتا ہے اکثر چیخیں نکل جاتی ہیں درد دور کرنے کی کوئی دیسی دوائی بتائیں؟ (سعدیہ، لاہور)
مشورہ:کمر درد کے لیے عبقری دواخانہ کی دوائی ’’کمر ، جوڑوں اور پٹھوں کا درد کورس‘‘ استعمال کریں ان شاء اللہ ایک کورس سے ہی آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔ چند ہفتے چند ماہ استعمال کریں درد جاتا رہے گا۔

گلاب کا عرق
میں گائوں میں رہتی ہوں جہاں گلاب کا خالص عرق دستیاب نہیں۔ میرے ہاتھ پائوں گرمی ہو یا سردی پھٹ جاتے ہیں۔ (شکیلہ شاہ دین،پوشیدہ)
مشورہ:گائوں میں گلاب تو ضرور مل جائیں گے آپ دیسی گلاب تقریباً ایک کلو لیجئے اور ان کی پتیاں توڑ لیں۔ پھر اڑھائی کلو پانی میں ڈال کر پکائیے جب ایک کلو پانی رہ جائے تو اتار کرٹھنڈا اور پھر ململ کے کپڑے سے چھان کر رکھ لیں۔ آپ کا گھریلو عرق گلاب تیار ہے۔ اسے چہرے پر لگائیے۔ بہتر یہ ہے کہ عرق گلاب میں چند قطرے گلیسرین ملائیے اور آدھی چمچ سے بھی کم لیموں کا رس ملا کر رکھ لیجئے۔ دن میں دو تین دفعہ ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں۔ چہرے پربھی صرف گلاب کا عرق لگائیے تو فرق پڑ جائے گا۔ گلاب کی پتیاں اسٹیل کے برتن میں پانی ڈال کر پکائیے گا۔ المونیم کا برتن نہ ہو۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 786 reviews.