محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ ماہ میری ساس صاحبہ میرے گھر رہنے کے لیے آئی۔ آدھی رات کو اچانک کسی کے رونے کی آواز آئی میں گھر کی دوسری منزل سے پہلی منزل پر آیا دروازہ کھٹکھٹایا تو میری بیوی کمرے سے نکلی اور کہنے لگی والدہ کی ٹانگوں میں بہت درد ہے اور یہ درد پچھلے کئی سال سے ہے آج وہ سفر کرکے آئی ہیں اس لیے درد کی شدت بہت زیادہ ہے ایک دو دن تک ٹھیک ہو جائے گا میں نے بیوی سے کہا تم ان کو دردی ہربل بام کی مالش کردو ان شاء اللہ وہ ٹھیک ہو جائیں گی۔ میری بیوی نے ایسا ہی کیا ۔ اب جب تک ساس صاحبہ میرے گھر تھی میں نے بیوی کی ڈیوٹی لگا رکھی تھی کہ روزانہ رات کو سوتے وقت دردی ہربل بام کی مالش کرکے سونا۔ ساس صاحبہ دس دن رہی لیکن ٹانگوں میں درد دوبارہ نہ ہوا واپس گھر جاتے ہوئے میں نے تین ڈبی دردی ہربل بام بطور ہدیہ ساس کو دی ایک ہفتے بعد مجھے اسلام آباد سے کال آئی کہ بیٹا کمال کی بام ہے جب سے استعمال کرنا شروع کی ہے ٹانگوں کی درد کا نام و نشان نہیں رہا۔( یٰسین، جھنگ۔)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں