محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک عرصہ سے میں بلڈپریشر کی مریضہ تھی ۔ صبح ، دوپہر، شام رنگ برنگی بلڈپریشر کی گولیاں کھانے سے وقتی سکون میسر ہو جاتا تھا لیکن کچھ ماہ سے وہ سکون بھی چھن گیا تھا۔اب تو سکون کے لیے مجھے کسی معجزہ کی ہی تلاش تھی ۔ میری ایک محلے کی خاتون جو تسبیح خانے سے جڑی ہوئی تھی اس نے ایک دن مجھ سے حال پوچھا تو میں نے اس کو بتا دیا کہ آج کل ایسی طبیعت ہے میری تو اس نے کہا تم جمعرات کو میرے ساتھ تسبیح خانے چلنا میں عبقری دواخانے سے تمہیں کوئی اچھی دوائی لے دوں گی۔ جمعرات کی شام جب ہم دواخانے پہنچے تو وہاں اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروانے کے بعد انہوں نے مجھے فشاری گولیاں استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں دو ڈبی فشاری لے کر تسبیح خانے آگئی جہاں آپ کا درس سنا اور بہت ہی سکون ملا میں ایک مسئلے کو لے کر ڈپریشن کا شکار تھی آپ کا درس سننے کے بعد اس مسئلے کا حل بھی وہیں مل گیا۔ درس کے بعد گھر واپس آگئی اور فشاری کا استعمال باقاعدگی سے شروع کردیا اس کے علاوہ آپ کے 90 درس بھی سننا شروع کیے جس سے روحانی و جسمانی سکون میسر ہوا۔ اب کبھی کبھار اگر میں کسی مسئلے میں زیادہ پریشان ہو جائوں تو بلڈپریشر اوپر نیچے ہو جاتا ہے ورنہ میرا بلڈپریشر نارمل ہی رہتا ہے۔ پہلے بلڈیشر ہائی ہونے پر میں اپنے گھر والوں سے لڑائی جھگڑا کرتی رہتی تھی لیکن جب سے بلڈیشر کنٹرول میں ہے طبیعت میں سکون آگیا ہے۔ (مسز عامر، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں