محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا عبقری رسالہ سے تعلق کچھ یوں ہوا کہ میں محکمہ پولیس میں آفیسر تھا اور میرے ماتحت ایک کانسٹیبل اکثر عبقری رسالہ پڑھتا تھا ایک روز میں فارغ بیٹھا تھا تو میں نے کہامجھے یہ رسالہ دیکھائو اس میں ہے کیا میں نے پڑھنا شروع کیا تو بہت اچھا لگا پھر وہ دن اور آج کا دن مجھے ہر ماہ عبقری رسالے کاانتظار رہتا ہے۔ مجھے ریٹائرڈ ہوئے ڈیڑھ سال ہوگیا تھاتو اچانک سے مجھے خونی بواسیر کی شکایت ہوئی میں بہت پریشان ہوگیا ۔ ہر وقت ناپاکی میں رہتا۔ ابھی کپڑے پہنتا دو گھنٹے بعد وہ بھی ناپاک ہو جاتے ۔ میں نے کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے عبقری میگزین سے ’’بواسیر کورس‘‘ کا انتخاب کیا اور کال کرکے ایک کورس منگوایا۔ پندرہ دن کے کورس کے استعمال سے مجھے بہت ہی فائدہ ہوا جس کے بعد ایک اور کورس استعمال کیا اور مجھے اللہ پاک نے اس بیماری سے نجات دلوادی۔ دوائی کھانے کے دوران میں نے سخت پرہیز کیا کیونکہ پرہیز آدھا علاج ہے۔ میرے گھر میں کسی کو بھی اگر کچھ تکلیف ہو تو میں سب سے پہلے عبقری رسالہ سے ہی اس بیماری کے لیے دوائی تجویز کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اور مجھے یقین ہے عبقری ادویات کے استعمال سے اللہ پاک مجھے شفاء دیتا ہے۔(فیصل آغا، گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں