(انتخاب: علامہ ابوعون حیدر نقوی المعروف کمی احمد پوری)
فرمانِ امام جعفر صادق سلام اللہ و رضوانہ علیہ
ایک شخص نےحضرت امام جعفر صادق سلام اللہ و رضوانہ علیہ سے جسمانی کمزوری کی شکایت کی ۔امام نے فرمایا: دودھ پیا کرو۔اس نےکہا دودھ تو پیتا تھا مگر اُس نے نقصان کیا۔امام ؑنےفرمایا:دودھ نقصان دہ چیز نہیں تم نے دودھ کے ساتھ کوئی چیز کھائی ہوگی اور تمہیں اسی نے نقصان پہنچایا اور تم نے خیال کیا کہ دودھ نے نقصان پہنچایا ہے۔حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
سائنس کی ریسرچ
میڈیکل سائنس کی ریسرچ کے مطابق دودھ ایک مکمل غذا ہے،جسمانی کمزوری دور کرتا ہے اور صحت کیلئے بے ضرر اور انتہائی فائدہ مند ہے،اس میں کیلشیئم، پروٹین، وٹامن (اے، کے اور بی 12)، امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر خصوصیات شامل ہیں جو جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دودھ کا ایک گلاس روزانہ استعمال کرنے پر جسم کی 44 فیصد حیاتیاتی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔گائے کا دودھ زود ہضم ہے ، جسم کو صحت مند کرتا ہے،چہرے کا رنگ نکھارتا ہے ، دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ یہ مقوی قلب بھی ہے اور مولد خون ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اسے بعض دوسر ی چیزوں کے ساتھ ملا کر استعمال کر نے سےنقصان کا خدشہ ہے۔مثلا! دودھ کو کبھی بھی پیاز، نمکین اشیاء ،کھٹے پھل ، اورنج ، پائن ایپل، لیموں، مولی، گوشت، مچھلی،اور بینگن وغیرہ سے ’’پہلے ،بعد میں، یا ساتھ ‘‘دودھ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔کیونکہ ان کو ملا کر استعمال کرنے سے کئی طرح کے سکن مسائل جیسا کہ سورائسز، اگزیما، سکن الرجی اور سفید یا کالے داغ ،گیس ،پیٹ انفیکشن ،پیٹ میں درد اور پیچش بھی ہو سکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں