(خ،ش، پنڈی بھٹیاں)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں استخارہ کرتی ہوں اور علم کشف کے ذریعے لوگوں کو وظائف بتاتی ہوں آپ کا عبقری رسالہ نظروں سے گزرا پڑھ کر دلی اور روحانی سکون و خوشی ملی کہ آپ جیسے نیک لوگوں سے دنیا قائم ہے۔ آپ کے ساتھ آپ کے کام کرنے والوں کے لیے بھی دل سے دعا نکلی اللہ آپ لوگوں کی عمر دراز کرے اور یہ نیک کام عبقری کے ذریعے چلتا رہے۔ آمین! اصل بات جو میں نے رسالے میں پڑھی کہ شراب کی عادت کیسے چھوٹ سکتی ہے یہ بہت ہی مجرب وظیفہ ہے جو میں نے خود بھی اپنے قریبی رشتے دار کے لیے کیا اور لوگوں کو بتایا جنہیں بہت فائدہ ہوا یہ وظیفہ سورئہ یٰسین کا ہے جو قرآن پاک کا دل ہے ایک بار پڑھنے سے دس قرآن کا ثواب ملتا ہے۔ جب ہم دل سے یہ وظیفہ صرف سات دن کریں گے تو ان شاء اللہ شراب کی عادت چھوٹ جائے گی۔ عمل یہ ہے:۔قبر کی مٹی کے سات ڈھیلے لیں روزانہ ایک ٹکڑے پر سورئہ یٰسین اس طریقے سے پڑھے کہ جب مبین پر آئیں تو گیارہ مرتبہ ’’اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ‘‘ سورئہ فاتحہ آیت نمبر ۵اس شخص کو ذہن میں رکھ کر پڑھے جسے یہ شراب یا پھر کسی بھی نشے کی بری عادت ہے۔ اس طرح سات مبین پوری کرے اور یہ مٹی کا ٹکڑا الگ کردے اس طرح یہ عمل سات دن کرے جب سات دن پورے ہو جائیں تو یہ سب ٹکڑے کسی بھی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے بعد دعا کریں جس طرح اس قبر کے اندر مردہ ہے اسی طرح اس شخص کا دل اس برے کام سے مردہ ہو جائے‘ یاد رہے جو نشہ کرتا ہے اس کا نام ضرور لیں اس عمل کیلئے پانچ وقت کا نمازی ہونا شرط ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جس طرح میری پریشانی دور ہوئی اسی طرح سب کی دور ہو۔ آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں