ایک بار عمل کریں پوری زندگی بواسیر نہیں ہوگی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میرے پاس بھی ایک آزمودہ روحانی ٹوٹکہ ہے۔ میری والدہ کو بواسیر تھی، کافی ادویات اور ٹوٹکے آزمائے مگر شفاءیابی نہ ملتی۔ ہماری ایک ملنے والی نے میری والدہ کو درج ذیل روحانی عمل دیا اور بتایا کہ میں نے یہ ٹوٹکہ چار سے پانچ افراد کو بتایا اللہ نے سب کو صحت عطا فرمائی آپ بھی آزمائیے۔ میری والدہ نے اس سے اگلے دن کیا اور اس کے بعد ان کو کبھی بھی بواسیر نہیں ہوئی۔ عمل یہ ہے: نماز فجر کے بعد ایک ہزار بار ’’یَاعَلِیُّ‘‘ صرف ایک دن پڑھیں۔ ہم نے بھی چار سے پانچ افراد کو بتایا وہ بھی اس مرض سے چھٹکارا پاچکے ہیں۔ (عادل آرا، کراچی)
بڑوں کا آزمودہ بڑے کام کا چھوٹا نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! نہایت ادب سے عرض ہے کہ میں ایک نسخہ عبقری قارئین کیلئے بتانا چاہتا ہوں۔ یہ ہمارے بڑوں کے زمانے کا ایک چھوٹا سا نسخہ ہے بڑے ہی کام کا۔ شاید میری اس چھوٹی سی کاوش سے کسی کا بھلا ہو جائے اور میرے لیے بخشش کا سامان بن جائے۔ جسمانی تمام دردوں اور معدے کے امراض کے لیے لاجواب چیز ہے۔ ھوالشافی: جنگلی آک کی ڈوڈی کے اندر سے ستارے کی مانند جو چیز ہوتی ہے وہ نکال لیں، شیشہ نمک اور کالی مرچ، یہ تینوں اشیاء ہموزن لے کر کوٹ کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک یاد دو گولی صبح، دوپہر، شام نیم گرم دودھ سے کھائیں ان شاء اللہ تین یا چار دن میں درد کا آرام آجائے گا اور معدہ کے امراض بھی ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ یہ ٹوٹکہ بہت ہی سستا ہے مگر اسے معمولی ہرگز نہ سمجھیے گا۔ (اصغر علی)۔(عبقری جلد:12)
عبقری کے شمارے!مدفن صندوقوں سے نکلے!
( قیمت فی جلد500روپے علاوہ ڈاک خرچ)
گھریلو ناچاقیوں‘ رزق کی تنگی‘ پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں سے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلددیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات آپ کی نسلوں کیلئے روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں