Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کاغذ پر جوتا ماریں! نظربد‘ جادو‘ تیز بخار فورا ً ختم!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(محمد ظاہر خان، کراچی)

نظر بد، جادو جنات ، تیز بخار کے لیے
کسی کاغذ پر یہ الفاظ لکھیں: فرعون نمرود شدا دقارون غرق شُد۔ پھر اس کاغذ کی بتی بنالیں اور جس آدمی، عورت، بچہ، انسان یا جانور کسی کو بھی بدنظر ہو، جادو جنات ہو یا سخت بخار ہو، بادی کا بخار، ٹائیفائیڈ کا بخار ہو اس آدمی کا جوتا ہاتھ میں لے کر اس لکھی ہوئی بتی کو زمین پر رکھیں اور زور زور سے وہ جوتا بتی کے اوپر ماریں، مریض خود اپنے ہاتھ سے اپنا جوتا مارے اگر وہ نہیں کرسکتا تو دوسرا شخص پانچ منٹ تک جوتا مارے اور پھر اس بتی کو کالا کپڑا لپیٹ کر جلائیں اور دھواں اس مریض کو سونگھائیںپہلی ہی بتی میں بخار کسی بھی قسم کا ہو ختم ہو جاتا ہے اور اکثر تو جوتا مارتے ہی بخار ختم ہو جاتا ہے۔ جادو وغیرہ ہو تو بتی جلاتے ہی فوراً ختم ہو جاتا ہے ۔ ہزاروں لوگوں پر تجربہ کیاہے ۔
پرندوں کو آزاد کرنے سے مسائل حل بیماریاں ختم
کوئی انسان قید میں ہو یا دنیا کا کوئی روحانی یا جسمانی مسئلہ ہو جو حل نہ ہوتا ہوتو تعویذ، وظیفہ ، دم وغیرہ سے مسئلہ بھی حل نہ ہورہا ہوتو ہر طرف سے ناامید ہوگیا ہو تو اس کے حل کے لیے وہ شخص فوراً بازار جائے اور پرندوں کی دوکان سے جہاں ہر قسم کے پرندے فروخت کرنے کے لیے پنجروں میں بند کیے ہوتے ہیں وہاں سے اپنی توفیق کے مطابق ایک نرمادہ کا
جوڑا یا جتنا توفیق ہو زیادہ بھی لے سکتا ہے پرندے خرید کر ایک ایک پرندے کو اپنے ہاتھ میں لے کر آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے کہے ’’اے اللہ سبحانہ و تعالیٰ بادشائے حق سچ ‘‘ جس طرح ان پردوں کو تو نے قید سے آزادی دلانے کے لیے مجھے ذریعہ بنایا ہے اسی طریقے سے میرا یہ فلاں مشکل یا مسئلہ یا بیماری ہو روحانی یا جسمانی یا کسی قید سے آزاد کرانا ہو کہہ دے اللہ میرا یہ مسئلہ حل کردے آمین۔ پھر ان پرندوں کو فضا میں چھوڑ دے تو ایک تو یہ فائدہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ بادشاہِ حق سچ فوراً وہ مسئلہ حل کریگا اور دوسرا یہ کہ وہ پرندے آزاد ہوکر دل سے جو دعا کریں گے اس کا ثواب علیحدہ ہوگا یہ زبردست آزمودہ عمل ہے لوگوں کو پھانسی تک سے اس عمل کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ نے بچا لیا ہے۔ ہر مقصد اور بیماری اور مسئلہ فوراً حل ہو جاتا ہے اللہ کے حکم سے اور جو پرندوں کے دلوں سے دعائیں نکلتی ہیں وہ سیدھے عرش پر جاتی ہیں اللہ بادشاہ حق سچ دونوں جہانوں میں کامیابی عطا کرتا ہے اور ثواب بے شمار۔اس عمل سے ڈوبے ہوئے بیڑے پار ہوئے ہیں کیونکہ انسان اور بے زبان جب قید سے آزاد ہوتے ہیں اس وقت جو خوشی ان کو ہوتی ہے وہ صرف اللہ کو ہی پتہ ہوتا ہے اور وہ دل سے دعائیں دیتے ہیں جو سیدھا عرش پر جاکر قبول ہوتی ہیں۔

 
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 765 reviews.