محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!میں شدید ڈیپریشن کا مریض بن گیا تھا۔تھوڑی سی پریشانی والی بات سنتے ہی مجھے ایسے لگتا تھا کہ میری دماغ کی نسیں پھٹ جائیں گی اوردماغ ایسے محسوس ہوتا تھا کہ خار دار تاروں میں جکڑا ہوا ہے۔ہر وقت سوچوںمیں گم سم اور آدھا پاگل بن گیا تھا‘ میری بیوی بھی مجھ سے بیزار ہوگئی تھی۔ایک دوست نے مجھے آستانہ منت مراد کی’’کرشماتی ٹوپی‘‘ہدیہ کی کہ اس سے تمہیںبہت ذہنی سکون ملے گا۔میں نے ٹوپی کے اندر دیکھا تو اس میں متبرک نقش بنے ہوئے تھے۔میں نے آخری علاج سمجھتے ہوئے اس کو پہننا شروع کر دیا۔چند دن کے بعد میری بیوی نے مجھے کہا کہ آپ بدل گئے ہیں ‘پہلے آپ ہر وقت غصہ‘ چڑچڑا پن کا شکار اور مجھے ڈانٹتے رہتے تھےاب آپ میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں!اچانک یہ تبدیلی کیسے آئی؟میں مسکرا دیا اور کوئی جواب نہ دیا۔اب میری زندگی میں سکون ہے ‘راحت ہے‘ اطمینان ہے۔میں روزانہ یوٹیوب پر آپ کے ویڈیو درس بھی سننا شروع ہوگیا ہوںاور درس میں بتائے گئے وظائف بھی اپنا رہا ہوں۔(حذیفہ، اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں