Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

’’ عینک والاخاندان‘‘ کہنے والے حیران ہیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(زاہد، شیخوپورہ)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے خاندان میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کو عینک نہ لگی ہو۔میرے دادا، والد، تین بھائیوں پھر آگے ہمارے سب بچوں کو نظر کی عینک لگی ہوئی تھی۔ ہمارے خاندان میں نظر کی بہت ہی زیادہ کمزوری ہے بچہ تین سال کا ہوتا نہیں تھا کہ اس کے چہرے پر عینک سج جاتی تھی پھر وہ عینک عمر کے ہر حصے میں ساتھ دیتی تھی۔ میرے بھائیوں اور میں نے خودبھی بہت سے مہنگے مہنگے اور بیرون ملک سے ڈراپر منگوا کر استعمال کیے تھے لیکن مایوسی ہوئی پھر سب کچھ ترک کردیا اور معمول کی زندگی بسر کرنے لگے اور یہی سوچ لیا کہ یہ عینک تو خاندانی ہے اس سے نجات ملنا بہت ہی مشکل ہے۔ میرے دو بھائی فیصل آباد میں آبائی گھر میں رہتے ہیں اور میں اپنی جاب کی وجہ سے فیملی کے ساتھ شیخوپورہ شفٹ ہوگیا تھا۔ میرے ساتھ ایک لاہور سے تعلق رکھنے والے صاحب بیٹھتے تھے ان سے کافی اچھی دوستی بھی ہوگئی تھی کیونکہ ابھی شیخوپورہ میں شفٹ ہوئے تین سے چار ماہ ہی ہوئے تھے ہم دونوں اکٹھے ہی چائے پیتے اور فارغ وقت میں گپ شپ بھی لگاتے ۔ ایک دن چائے کی ٹیبل پر اس نے مجھ سے کہا زاہد صاحب یہ جو اتنے بڑے نمبر کی عینک آپ لگاتے ہیں آپ کے سر میں درد نہیں ہوتا؟ میں نے کہا عینک تو ہمارے خاندان کی پہچان ہے یہ بات سن کروہ ہنس دیا اور کہنے لگا زاہد صاحب اگر میں آپ کو ایک مشورہ دوں تو کیا آپ عمل کریں گے؟ تو میں نے کہا کیوں نہیں کروں گا؟ تم مشورہ میرے فائدے کے لیے ہی دو گے۔ اس نے کہا کہ میں آپ کو عبقری دواخانہ کا ’’عینک توڑ ڈراپر‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دینا چاہتا ہوں ۔میں نے کہا یہ کیا چیز ہے؟ تو اس نے کہا یہ ڈراپر ہیں ۔ میں نے جس کو بھی اس کا مشورہ دیا کچھ ماہ میں اس کی عینک اتر گئی۔ میں نے کہا بھائی ہمارا مسئلہ خاندانی ہے تو اس نے کہا جیسا بھی مسئلہ ہے ان شاء اللہ حل ہوگا، استعمال تو کریں تو میں نے حامی بھر لی۔ اگلے دن وہ دو عینک توڑ ڈراپر لے آئے اور مجھے دے دیئے میں نے پیسے دینے کی کوشش کی اس نے نہیں لیے اور کہنے لگا شفاء ہونے پر لوں گا۔ ایک ڈراپر میں نے اپنے بیگ میں رکھ لیا اور دوسرا گھر استعمال کرنے کے لیے دیا، چند ہفتے کے استعمال سے میں نے اپنی نظر میں نمایاں بہتری دیکھی اور میرا ایک نمبر عینک کا کم ہوگیااسی طرح مسلسل استعمال سے آخر عینک اُتر گئی اور گھر میں میرا سب سے چھوٹا بیٹا پانچ سال کا ہے اس کی عینک بھی اتر گئی میں بہت خوش کے یہ تو کمال ہوگیا
ہے۔ میرے بڑے بھائی کے بیٹے کی شادی تھی ہم گھر والے فیصل آباد گئے تو سب حیران تھے کہ عینک کسی نے بھی نہیں لگائی ہوئی، تو بڑے بھائی کہنے لگے زاہد بھائی دیکھ کر چلنا کہیں دیوار میں نہ لگ جانا میں نے کہا اب ایسا نہیں ہے میرے آنکھوں کی کمزوری ختم ہوگئی ہے تو وہ بھی حیران ہوگئے اور کہنے لگے کیا استعمال کیا؟ تو میں نے ان کو تمام بات بتائی کہ کس طرح عینک توڑ ڈراپر کے استعمال سے نظر کی کمزوری بہتر ہوئی۔ بڑے بھائی نے کہا مجھے دس ڈراپر منگوا دو۔ میں نے دوست کو کال کی تو انہوں نے بتایا کے فیصل آباد میں بھی عبقری دواخانہ کی ایجنسی ہے وہاں سے آپ کو ڈراپر مل جائیں گے اسی وقت بھائی موٹر سائیکل پر گئے اور دس عینک توڑ ڈراپر لے آئے اور گھر میں سب کو ایک ایک ڈراپر دیا کہ سب استعمال کریں چند ماہ کے استعمال سے والد صاحب، بھائیوں اور ان کے بچوں کے چہرے سے عینک اُتر گئی ۔ آس پاس پڑوس اور دیگر رشتے دار حیران تھے کہ اب کسی کے بھی چہرے پر عینک نہیں رہی۔ بلکہ اب اکثر پڑوس یا دیگر رشتے دار جن کو نظر کی کمزوری ہوتو وہ ہمیں ہی فون پر پوچھتے ہیں کہ آپ نے کیا استعمال کیا تھا تو ہم انہیں عبقری دواخانہ کا پتہ دیتے ہیں اور عینک توڑ ڈراپر کا بتاتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 754 reviews.