حضرت جی السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخرت کی ہر نعمت عطا فرمائے۔ یہ نسخہ مجھے میرے والد صاحب کی ڈائری سے ملا ہے انہو ں نے ایک پرانی کتاب سے لیا تھا۔ یہ نسخہ جریان اور کثرت احتلام کو بفضلِ خدا تعالیٰ دعوے کے ساتھ ختم کرتا ہے۔ پیشاب سے پہلے یا بعد رطوبت کا آنا مادے کو پتلا پڑجانے کو دور کرکے مردمی قوت کا معاون ہوتا ہے جسم میں ترو تازگی و فربہی لاتا ہے اور چہرے کو مثل لعاب بدخشاں کرتا ہے اس کے چند روز کے استعمال سے جسم میں مادہ کافی مغلظ اور مضبوط ہوکر کافی مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ ہماری یہ دوا جواہرات سونا تولنے کےبرابر ہے جس نے ہزاروں نامرادوں کو بامراد بنا دیا ہے غیر ملکوں تک اس دوا کی دھوم مچی ہے جریان کا قلع قمع کرنے کے لیے اس کے استعمال کے بعد بدن میں توانائی و چستی پیدا ہوتی ہے۔ھوالشافی: بہمن سرخ، بہمن سفید، عقرقرحا، خارخسک، تخم اوٹنگن، موصلی سفید، شاہدانہ، مایہ شتراعرابی، ضمنع عربی، موچرس، ثقلب مصری، پھلی ببول خام، کشتہ بیضہ، کشتہ عقیق، زعفران ہر ایک چھ چھ ماشہ، تمام ادویات کو باریک پیس کر تیار کرلیں۔ (ترکیب استعمال)چھ ماشہ صبح شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔(محمد شعیب، میلسی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں