محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں بس ڈرائیور ہوں، اکثر آئے دن ایکسیڈنٹ ہوجاتا تھا حالانکہ میں پوری توجہ دھیان اور قوانین کے مطابق ڈرائیو کرتا تھا۔کچھ لوگوں نے کہا کسی نحوست کا اثر ہے،کچھ عاملوں نے کہا کے حاسدین نے آپ پر عمل کروایا ہےکہ آپ برباد ہوجائیں۔عاملوں کو عمل کی کاٹ کیلئے کافی پیسے بھی دیئے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔میرا ایک دوست آپ کے ’’آستانہ منت مراد‘‘ جاتا رہتا ہے۔ ایک دن وہ مجھے بھی اپنےساتھ لے گیا۔اس نے مجھے وہاں سے ’’جادو توڑطلسماتی ٹھوٹھی ‘‘کا عمل لے کر دیا کہ اس چار ٹھوٹھیوں کو اپنی گاڑی کے چاروں کونوں میں رکھ دو۔میں نے اگلے دن جا کر سب سے پہلا کام یہی کیا۔اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اب دو ماہ ہوگئے ہیں کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوااور میرے اندر جو ہر وقت حادثہ ہونے کا خوف رہتا تھا وہ بھی ختم ہوگیا ہے۔(محمد ذوالفقار،جہلم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں