بے روزگاری کا خاتمہ
اگر کوئی شخص بے روزگار ہو اور اسے ملازمت یا روزگار نہ ملتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت کامیاب ہے۔ چاند کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے اورچاولوں کی سفید کھیر سے روزہ افطار کرے۔ عشاء کی نماز تک کوئی نمکین چیز نہ کھائے۔ عشاء کی نماز کے بعد باوضو چودہ مرتبہ درود شریف اور اس کے بعد یَاوَھَّابُ چار ہزار ایک سو مرتبہ اس کے بعد چودہ مرتبہ درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کوملازمت مل جائے گی۔
بچوں کوبُری عادات سے بچانا
بعض بچے بہت سی بُری عادتوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں مثلاً بعض بچے ہر وقت انگوٹھا چوستے رہتے ہیں یا بعض بچے ہروقت چینی پھانکتے رہتےہیں یا بعض بچے ٹھیکری اور مٹی کھاتے ہیں اور اپنی عادتوں سے باز نہیں آتے۔ مارپیٹ اس سلسلے میں بیکار ہے کیونکہ بچہ تھوڑی دیر بعد وہی کام کرے گا۔ ایسے بچوں کی غلط عادات چھڑوانے کیلئے روزانہ باوضو ایک سو اکتیس مرتبہ یَاسَلَامُ پڑھ کر بچے پر دم کردیا کریں اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک بچہ اس عادت سے باز نہ آجائے اور بُری عادات کو نہ چھوڑ دے۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے جلد ہی بچہ رُک جائے گا اور بُری عادت چھوڑ دے گا۔
گھریلو رنجشوں کا خاتمہ اور گھر میں امن
انسانی زندگی میں بعض مرتبہ ایسے مراحل آجاتے ہیں کہ وہ حالات سے پریشان ہوجاتا ہے۔ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا‘ بات بات پر لڑائی اور ہر وقت کی رنجش سے گھر سے خیروبرکت اٹھ جاتی ہے۔ گھر کی رونق ماند پڑجاتی ہے۔ گھر میں کسی کا دل نہیں لگتا۔ گھر اجاڑ اور جنگل کا نمونہ بن جاتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ عمل بہت کار آمد ہے۔ سب سے پہلے یہ بات کے گھر کا ہر فرد نماز کا پابند ہوجائے اور ہر نماز کے بعد ایک سو بار پڑھے:لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ایک تسبیح درود شریف ابراہیمی کی ‘ عشاء کی نماز کے بعد ایک سو اکتیس مرتبہ یَاسَلَامُ اس کے بعد 360 مرتبہ یَالَطِیْفُ پڑھا کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ گھر میں آپس کی رنجشیں ختم ہوگیں۔ گھر میں امن و سلامتی کا ماحول قائم ہوگا۔ نیز رزق میں برکت ہوگی اور روزی کے دروازے کھل جائیں گے۔بندشیں ٹوٹ جاتی ہیں‘ رنجشوں کی جگہ محبت ‘ امن اور سکون آجائے گا۔
کام میں آسانی اور سہولت کیلئے
ہرقسم کے کام میں آسانی اور سہولت کیلئے اور کاروبار میں ترقی کیلئے بعد نماز عشاء اول تین بار درود شریف پڑھ کر 360 بار یَاکَرِیْمُ پڑھیں۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر رزق میں ترقی کی دعا کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ کاروبار میں خوب ترقی ہوگی اور سب کام آسانی سے انجام پائیں گے، مشکلات ختم ہوں گیں۔
بچے اب سوکھے پن کا شکار نہیں ہوں گے
اگر کسی بچے یا بڑے کا جسم بہت زیادہ کمزور ہو جائے اور بظاہر کوئی مرض معلوم نہ ہوتا ہو اس مرض کیلئے ایک ہزار تیرہ مرتبہ اس آیت کو نماز عشاء کے بعد پڑھ کر ایک پائو چنبیلی یا سرسوں کے تیل پر دم کرکے رکھ دیں پھر اس تیل سے تھوڑی تھوڑی ہر روز مالش کریں انشاءاللہ گیارہ دن میں مریض قوی اور تندرست ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں