حضرت جی السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دنیا آخرت میں ترقی فرما ئے آخرت کی تمام منزلیں آسان فرمائے امین۔ میں تقریباً چار سال سے عبقری پڑھ رہا ہوں آپ سے تین سال پہلے ملاقات بھی ہوئی اور تسبیح خانے میں آپ کا درس بھی سنا۔ چند ماہ پہلے میری بہو کو معدہ میں مسئلہ ہوا عبقری کا ٹوٹکہ کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سوگرام‘ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملا کر دیا اللہ نے اپنا کرم کیا شفاء مل گئی۔
شکر کا شربت تخم بالنگو کے ساتھ
میری دکان پر اکثر دوست احباب آتے رہتے ہیں انہیں روحانی پھکی کے کمالات بتاتا ہوں اور انہیں ہدیہ بھی کرتا ہوں وہ استعمال کرتے ہیں تو پھر مجھے خود آکر اس کے فوائد بتاتے ہیں۔ گزشتہ سال گرمیوں میں شکر کےشربت میں تخم بالنگو ڈال کر استعمال کیا۔ تمام دن اچھا گزرتا ہے اور پیاس بھی نہیں لگتی۔(میر محمود احمد، گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں